اتوار‬‮ ، 19 جنوری‬‮ 2025 

یوسین بولٹ نے پروفیشنل فٹبال میں پہلا گول کردیا

datetime 13  اکتوبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سڈنی(اسپورٹس ڈیسک)عالمی شہرت یافتہ اسپرنٹر اور ایتھلیٹ یوسین بولٹ نے آسٹریلین سینٹرل کوسٹ میرینرز کے لیے کھیلتے ہوئے پروفیشنل فٹبال میں اپنا پہلا گول اسکور کردیا۔100میٹر دوڑ کے عالمی ریکارڈ کے حامل سابق ایتھلیٹ نے سڈنی میں میکارتھر ساؤتھ ویسٹ یونائیٹڈ

کے خلاف میچ میں دو گال اسکور کیے۔32سالہ فٹبالر میچ میں گروئن انجری کا شکار ہوئے تاہم اپنی انجری پر قابو پاتے ہوئے انہوں نے 55ویں منٹ میں گول اسکور کر کے پروفیشنل فٹبال میں پہلا گول اسکور کرنے کا اعزاز حاصل کیا۔حریف ٹیم کے دفاع کی غلطیوں کا فائدہ اٹھاتے ہوئے جمیکا سے تعلق رکھنے والے سابق فٹبالر نے 69ویں منٹ میں اپنا دوسرا گول اسکور کیا اور روایتی انداز میں جشن منایا۔دوسرا گول اسکور کرنے کے بعد انہیں میدان سے باہر بلا لیا گیا لیکن اس وقت تک ان کی ٹیم سینٹرل کوسٹ 0۔4 کی برتری حاصل کر چکی تھی۔یوسین بولٹ اگست میں اے لیگ کلب کا حصہ بنے تھے اور اس کے بعد سے پہلا موقع تھا کہ بولٹ نے میچ کی شروعات کی اور ابتدائی منٹ سے کھیل کا حصہ تھے۔انہوں نے میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں بہت خوش ہوں کہ مجھے کھیلنے کا موقع ملا اور مجھے خود پر فخر ہے۔بولٹ نے کہا کہ میچ کا آغاز کرنے کے بعد دو گول اسکور کرنا میرے لیے بہت اہمیت کا حامل ہے، میں بہت اچھا محسوس کر رہا ہوں اور مستقبل میں مزید بہتر کارکردگی دکھانے کی کوشش کروں گا۔

موضوعات:



کالم



خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں


’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…