اسلام آباد (اسپورٹس ڈیسک)قومی احتساب بیورو (نیب )نے پاکستان ہاکی فیڈیریشن (پی ایچ ایف) کے خلاف موصول ہونے والی شکایت پر تحقیقات کا فیصلہ کیا ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق شکایت میں کہا گیا کہ پی ایچ ایف میں الیکشن نہ ہونے کی وجہ سے موجودہ عہدیداران کی کوئی قانونی حیثیت
نہیں ہے۔شکایت میں کہا گیا کہ پی ایچ ایف کے پاس فنڈز کی جانچ پڑتال کا بھی کوئی نظام موجود نہیں ہے۔اس کے علاوہ شکایت میں کہا گیا کہ موجودہ فیڈریشن نے آڈٹ رپو رٹ کبھی پی ایچ ایف کانگریس کے سامنے پیش نہیں کی۔نیب نے ان تمام الزامات کے لیے پی ایچ ایف سے جواب طلب کر لیا ۔