اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) حکومت نے نجم سیٹھی کا نام ای سی ایل میں ڈالنے پر غور شروع کر دیا ہے، ایک نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی وزارت داخلہ کے حکام سے بھی مشاورت ہوئی ہے اور ایف بی آر اور بورڈ سے تفصیلات بھی طلب کر لی گئی ہیں،
وزیراعظم عمران خان کے پاس پی ایس ایل اور دوسرے معاملات کے حوالے سے جو رپورٹس آئی ہیں اس پر وزارت داخلہ کے حکام سے مشاورت جاری ہے کہ ان کا نام ای سی ایل میں ڈالا جائے، نجم سیٹھی سے کچھ سوالات کے جوابات لینے ہیں، ایف بی آر کے حوالے سے ان کا جو کیس بند ہو گیا تھا اس کی تمام تفصیلات عمران خان کے پاس ہیں، اس حوالے سے بھی دوبارہ تفتیش کی جائے گی۔ نیب کی جانب سے بھی ان کو کلین چٹ دی گئی تھی، جو شواہد عمران خان اور تحریک انصاف نے اکٹھے کیے تھے، نیب کی انویسٹی گیشن دوبارہ کرانے کے لیے اور تمام تر شواہد دوبارہ سے کسی تحقیقاتی ادارے کو دیے جائیں گے اور ایف آئی اے سے بھی تحقیقات کرائی جائے گی، عمران خان کی جانب سے واضح کر دیا گیا ہے کہ بڑے پیمانے پر کرکٹ بورڈ میں انکوائریز ہوں گی ، پی ایس ایل کی جو ٹیم رکھی گئی تھی اس کے علاوہ پی ایس ایل کے لیے جو عملہ تعینات کیا گیا تھا نجم سیٹھی کی جانب سے اس کے بارے میں تمام تر انکوائریز اور سوالات کے جواب چاہئیں اس لیے ان کا نام ای سی ایل میں ڈالنے پر غور کیا جا رہا ہے۔ حکومت نے نجم سیٹھی کا نام ای سی ایل میں ڈالنے پر غور شروع کر دیا ہے، ایک نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی وزارت داخلہ کے حکام سے بھی مشاورت ہوئی ہے اور ایف بی آر اور بورڈ سے تفصیلات بھی طلب کر لی گئی ہیں، وزیراعظم عمران خان کے پاس پی ایس ایل اور دوسرے معاملات کے حوالے سے جو رپورٹس آئی ہیں اس پر وزارت داخلہ کے حکام سے مشاورت جاری ہے کہ ان کا نام ای سی ایل میں ڈالا جائے