بدھ‬‮ ، 09 جولائی‬‮ 2025 

سری لنکا کی آخری ون ڈے میں جیت، سیریز جنوبی افریقہ کے نام

datetime 13  اگست‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کولمبو(سپورٹس ڈیسک) سری لنکا نے ایک روزہ سیریز کے پانچویں اور آخری میچ میں جنوبی افریقہ کو 178 رنز سے شکست دے دی جبکہ جنوبی افریقہ نے ابتدائی 3 میچوں میں کامیابی کی بدولت سیریز 2-3 سے جیت لی۔ کولمبو میں کھیلے گئے سیریز کے آخری ایک روزہ میچ میں سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور اسکور بورڈ میں ایک اچھا مجموعہ سجا دیا۔ سری لنکا کے دونوں اوپنرز

نیروشان ڈیکویلا اور اپل تھارنگا نے 50 رنز کی شراکت کی تاہم تھارنگا 19 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جس کے بعد کوسل پریرا بھی زیادہ دیر وکٹ پر نہ ٹھہرسکے اور 8 رنز بنا کر واپس لوٹ گئے۔ نیروشان ڈیکویلا اور مینڈس نے تیسری وکٹ کی شراکت میں اسکور کو 114 رنز تک پہنچایا مگر ڈیکویلا 43 رنز کی اننگز کھیلنے کے بعد آؤٹ ہوئے۔ چوتھا ایک روزہ میچ: سری لنکا نے جنوبی افریقہ کو 3 رنز سے شکست دے دی کپتان اینجیلو میتھیوز 3 بلے بازوں کے آؤٹ ہونے کے بعد میدان میں اترے اور ناقابل شکست اننگز کھیلی لیکن مینڈس 142 کے اسکور پر 38 رنز بنا کر ان کا ساتھ چھوڑ گئے۔ شناکا نے 21، تھیساراپریرا 13 اور دھنانجیا نے 5 رنز بنا کر میتھیوز کا ساتھ دیا۔ سری لنکا نے مقررہ اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 299 رنز بنائے۔ میتھیوز نے ناقابل شکست 97 رنز بنائے اور صرف 3 رنز کے فرق سے اپنی سنچری مکمل نہیں کر پائے۔ جنوبی افریقہ کو ہدف کے تعاقب میں پہلا نقصان تجربہ کار بلے باز ہاشم آملہ کی صورت میں اٹھانا پڑا جب وہ صفر پر پویلین لوٹ گئے تاہم کوئنٹن ڈی کوک اور میکرام نے 31 رنز جوڑے۔ میکرام نے جارحانہ انداز میں 20 رنز بنائے جس کے بعد ہینڈرکس صفر اور کلاسان 3 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ کوئنٹن ڈی کوک کے علاوہ جنوبی افریقہ کا کوئی بھی بلے باز نمایاں کارکردگی نہیں دکھا سکا اور پوری ٹیم 121 رنز پر آؤٹ ہو ئی اور میچ 178 رنز کے بھاری مارجن سے ہار گئی۔ جنوبی افریقہ کی جانب سے ڈی کوک نے 54 رنز بنائے۔ سری لنکا کے اکیلا دانانجیا نے 6 وکٹیں حاصل کیں۔ خیال رہے کہ جنوبی افریقہ نے سیریز کے ابتدائی تینوں میچوں میں کامیابی حاصل کرکے سیریز اپنے نام کرلی تھی جبکہ ٹیسٹ سیریز میں انہیں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ اکیلا دانانجیا کو تباہ کن باؤلنگ پر میچ کا بہترین کھلاڑی جبکہ جنوبی افریقہ کے جے پی ڈومینی کو سیریز کے بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ دیا گیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ساڑھے چار سیکنڈ


نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…