اسلام آباد(سپورٹس ڈیسک) پاکستان سپورٹس بورڈ نے 500قومی اتھلیٹس کی انشورنس کروانے کیلئے عملی اقدامات شروع کر دیئے۔ پاکستان سپورٹس بورڈ کے ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل ٹیکنیکل و ٹریننگ محمد اعظم ڈار کے مطابق پی ایس بی کی ایگزیکٹو کمیٹی کے 86ویں اجلاس کے فیصلوں کی روشنی مین قومی
کھلاڑیوں کی انشورنس کروانے کیلئے عملی اقدامات شروع کئے جا رہے ہیں اور تمام فیڈریشنز سے قومی اتھلیٹس کے نام بھی مانگے جائینگے۔ انہوں نے بتایا کہ وزارت بین الصوبائی رابطہ کے حکام اور اسٹیٹ لائف انشورنس کے درمیان جلد ملاقات بھی ہو گی اور اس حوالے سے تمام معاملات کو حتمی شکل دی جائے گی۔