ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

آئی سی سی چیف ایگزیکٹو کا 2019ورلڈ کپ کے بعد ریٹائرمنٹ کا اعلان

datetime 4  جولائی  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی) کے چیف ایگزیکٹو ڈیو رچرڈسن نے آئندہ برس ہونے والے ون ڈے ورلڈ کپ کے بعد اپنے عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان کردیا۔ نیوزی لینڈ کے سابق وکٹ کیپر ڈیو رچرڈسن 2002 میں بطور آئی سی سی جنرل منیجر گورننگ باڈی کا حصہ بنے تھے اور 2012 میں ہارون لورگاٹ کے مستعفی ہونے کے بعد وہ گزشتہ 6برس سے بحیثیت آئی سی سی چیف ایگزیکٹو خدمات انجام دے رہے ہیں۔ انہیں ریٹائرمنٹ سے قبل 42 ٹیسٹ اور 122 ون ڈے میچوں میں نیوزی لینڈ کی ٹیم کی نمائندگی کا اعزاز حاصل ہے۔ اپنے ایک بیان میں رچرڈسن نے کہا کہ میں گزشتہ 16 برس سے آئی سی سی

کے ساتھ اپنے کام سے لطف اندوز ہو رہا ہوں اور کیریئر کے دوران آئی سی سی بورڈ اراکین نے بہت تعاون کیا جس پر میں ان کا مشکور ہوں۔ انہوں نے کہا کہ کرکٹر ہونے کی حیثیت سے جانتا ہوں کہ ریٹائرمنٹ کے وقت کا تعین کرنا سب سے مشکل کام ہوتا ہے اس لیے میں سمجھتا ہوں کہ ورلڈ کپ کے بعد اس عہدے کو چھوڑ دینا صحیح وقت ہو گا۔ کرکٹ کی عالمی گورننگ باڈی کے چیئرمین ششانک منوہر نے آئی سی سی بورڈ کی جانب سے گورننگ باڈی کے لیے خدمات پر رچرڈسن کا شکریہ ادا کیا۔ ششانک منوہر نے کہا کہ رچرڈسن نے دنیا بھر میں کرکٹ کی ترقی کے لیے جو کام کیا وہ قابل ستائش ہے اور ہر کوئی ان کی کمی محسوس کرے گا۔

موضوعات:



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…