جمعہ‬‮ ، 25 اپریل‬‮ 2025 

دنیا بھر میں کرکٹ کے شائقین کی تعداد کتنے بلین ہے؟ آئی سی سی کے سروے میں انکشاف

datetime 29  جون‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دبئی (نیوز ڈیسک) ایک تازہ سروے کے مطابق دنیابھر میں ایک ارب سے زائد کرکٹ کے پرستارموجود ہیں جن کی زیادہ تعداد ایشین ہے جبکہ39 فیصدخواتین اور61فیصد مردوں میں کرکٹ مقبول ہے۔انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے کروائے گئے ایک سروے کے مطابق دنیا بھر میں ایک ارب سے زائد کرکٹ شائقین موجود ہیں۔ جن میں 90فیصد کا تعلق جنوبی ایشیاسے ہے۔

بیشترشائقین کرکٹ کی اوسط عمر34سال ہے۔کرکٹ پرستاروں میں 39فیصد خواتین اور61فیصد مرد شامل ہیں۔سروے سے انکشاف ہواہے کہ ٹیسٹ کرکٹ اب بھی 70فیصد شائقین میں مقبول ہے۔آئی سی سی کے مطابق اس کی جانب سے کرکٹ کی مقبولیت جاننے کیلئے سب سے بڑاسروے کرایاگیا۔جس میں 16سے 70سال عمرکے 19ہزارتماشائیوں سے رائے لی گئی۔اس وقت جب دنیابھرمیں کھیلوں کے شائقین کی توجہ کامرکزفٹبال ورلڈکپ ہے۔اس کے باوجود جنوبی ایشین شائقین میں کرکٹ ہی زیادہ پسند کرتے ہیں۔سروے کے مطابق 64 فیصدشائقین تینوں فارمیٹ میں دلچسپی رکھتے ہیں۔دوتہائی اکثریت ویمنز کرکٹ اوراس کی براہ راست کوریج کی حق میں ہے۔87فیصد لوگوں نے ٹی ٹونٹی کرکٹ کی اولمپک گیمز میں شمولیت کے بارے میں رائے دی۔95 فیصد ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے حق میں ہیں۔چیف ایگزیکٹیو ڈیو رچرڈسن نے کہاکہ سروے سے واضع ہے کہ ہمیں بدستور تینوں فارمیٹس پرتوجہ برقرار رکھنے کی ضرورت ہے۔ اگلے سال ٹیسٹ چیمپئن شپ سے کھیل کی مقبولیت میں مزید اضافہ ہوگا۔ ایک تازہ سروے کے مطابق دنیابھر میں ایک ارب سے زائد کرکٹ کے پرستارموجود ہیں جن کی زیادہ تعداد ایشین ہے جبکہ39 فیصدخواتین اور61فیصد مردوں میں کرکٹ مقبول ہے۔انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے کروائے گئے ایک سروے کے مطابق دنیا بھر میں ایک ارب سے زائد کرکٹ شائقین موجود ہیں۔

موضوعات:



کالم



پانی‘ پانی اور پانی


انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…