جمعہ‬‮ ، 23 مئی‬‮‬‮ 2025 

پاکستانی کھلاڑیوں کو ویزا نہ دینے پر بھارت سے ورلڈ جونیئر اسکواش کی میزبانی واپس لینی چاہیے ٗ جہانگیر خان

datetime 27  جون‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان کے لئے چھ ورلڈ اوپن اور 10برٹش اوپن اسکواش کے ٹائٹل جیتنے والے اسکواش لیجنڈ جہانگیر خان نے کہاہے کہ بھارت کی جانب سے پاکستانی ٹیم کو ورلڈ جونئیر اسکواش ایونٹ کے لئے ویزے جا ری کرنے سے انکار کرنا انتہائی افسوس ناک ہے۔ایک انٹرویومیں اسکواش لیجنڈ نے موقف اختیار کیا کہ ایسا پہلی بار نہیں ہوا کہ بھارت نے یہ روش اختیار کی ہے ماضی میں بھی بھارت ایسا کر چکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کئی بار ایسا ہوا کہ کھلاریوں کو ویزے دیے گئے اور کوچز کو انکار کر دیا گیا، ایسا نہیں ہونا چاہیے۔انہوں نے کہاکہ بین الاقوامی سطح پر میزبانی کے کچھ تقاضے ہوتے ہیں، میں بار ہا کہتا رہا ہوں کہ سیاست اور کھیل کو ایک ترازو میں نہیں تولنا چاہیے، دونوں کے معاملات کو علیحدہ رکھنا چاہیے۔ورلڈ جونئیر اسکواش کے ٹیم اور انفرادی مقابلے 18 جولائی سے بھارت کے شہر چنئی میں شروع ہو رہے ہیں جس کیلئے دفاعی چمپئن پاکستان ٹیم کو بھارتی ہائی کمیشن نے بغیر کسی وجہ کے ویزا جاری کر نے سے انکار کر دیا ہے۔ورلڈ اسکواش فیڈریشن کے ماضی میں صدر رہنے والے جہانگیر خان کا کہنا ہے کہ پاکستان اسکواش فیڈریشن نے انٹرنینشل اسکواش فیڈریشن سے درخواست کر کے درست قدم اٹھایا ہے کہ ایونٹ کو کہیں اور منتقل کیا جا ئے۔اسکواش لیجنڈ کا موقف تھا کہ بھارت کی ہٹ دھرمی افسوس ناک ہے، پاکستانی اسکواش کھلاڑی ایک مقام رکھتے ہیں، انہیں صرف اس لئے اپنے اعزاز کے دفاع سے محروم رکھنا کے ایونٹ بھارت میں منعقد ہو رہا ہے،کسی بھی طرح قابل قبول نہیں ہوگا ۔

موضوعات:



کالم



نیوٹن


’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…