منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

آئی سی سی کا 4 سالہ فیوچر ٹور پروگرام ،پاکستان کو بڑی ٹیموں کی میزبانی مل گئی

datetime 20  جون‬‮  2018
The International Cricket Council ICC HQ is seen in Dubai October 30, 2010. REUTERS/Nikhil Monteiro
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دبئی( مانیٹرنگ ڈیسک) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے 4 سالہ فیوچر ٹور پروگرام جاری کردیا جس کے مطابق پاکستان آسٹریلیا، نیوزی لینڈ، انگلینڈ اور سری لنکا سمیت دیگر ٹیموں کی میزبانی کرے گا تاہم اس میں بھارتی ٹیم شامل نہیں۔آئی سی سی کے فیوچر ٹور پروگرام کے مطابق پاکستان اکتوبر 2019ء میں سری لنکا کی میزبانی کرے گا جس کے دوران 2ٹیسٹ میچز کھیلے جائیں گے۔

اور اسی سال نومبر میں قومی ٹیم آسٹریلیا کا دورہ کرے گی، دونوں ٹیموں کے درمیان 3 ٹی ٹونٹی اور 3 ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کھیلی جائے گی۔2020ے گرین شرٹس کے لیے مصروف ترین سال ہوگا جس کے دوران پاکستان کئی ٹیموں کی نہ صرف میزبانی کرے گا بلکہ قومی ٹیم کے دیگر ممالک دورے بھی شیڈول ہیں۔جنوری 2020ء میں پاکستان 3ون ڈے اور 3ٹی ٹونٹی میچز کے لیے سری لنکا کی میزبانی کرے گا جس کے بعد فروری 2020ء میں پاکستان 2ٹیسٹ اور 3ٹی ٹونٹی میچز کے لیے بنگلادیش کی میزبانی کرے گا۔جون 2020ء میں انگلینڈ 3 ٹیسٹ اور 3 ٹی ٹونٹی میچز کے لیے پاکستان کی میزبانی کرے گا جبکہ قومی ٹیم اسی ماہ آئرلینڈ کے خلاف بھی 2 ٹی ٹونٹی میچز کھیلے گی۔اکتوبر 2020ء میں پاکستان ٹیم 3 ٹی ٹونٹی اور 3 ون ڈے میچز کے لیے جنوبی افریقہ کا دورے گی جبکہ نومبر 2020ء میں پاکستان زمبابوے کی میزبانی کرے گا جس کے دوران 3 ٹی ٹونٹی اور 3 ایک روزہ میچز کی سیریز کھیلی جائے گی۔دسمبر 2020ء میں پاکستان ٹیم نیوزی لینڈ کا دورہ کرے گی جس کے دوران 2 ٹیسٹ اور 3 ٹی ٹونٹی میچز پر مشتمل سیریز کھیلی جائے گی۔2021ء بھی قومی کرکٹ ٹیم کے لیے مصروف ترین سال ثابت ہوگا جس کے دوران پاکستان جنوبی افریقہ ، ویسٹ انڈیز اور نیوزی لینڈ کی میزبانی کرے گا اور اس سال قومی ٹیم افغانستان، ویسٹ انڈیز، انگلینڈ اور زمبابوے کی مہمان بھی بنے گی۔

پاکستان فروری 2021ء میں 2ٹیسٹ اور 3 ٹی ٹونٹی میچز کے لیے جنوبی افریقہ کی میزبانی کرے گا اور اپریل میں قومی ٹیم زمبابوے کا دورہ کرے گی جس کے دوران 2 ٹیسٹ اور 3 ٹی ٹونٹی میچز پر مشتمل سیریز کھیلی جائے گی۔جولائی 2021ء میں پاکستان ٹیم 3 ون ڈے اور 3 ٹی ٹونٹی میچز کھیلنے انگلینڈ جائے گی اور اگست میں ویسٹ انڈیز کے دورے کے دوران قومی ٹیم 3 ٹی ٹونٹی اور 3 ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کھیلے گی۔

ستمبر 2021ء میں پاکستان ٹیم 3 ون ڈے میچز کے لیے افغانستان کی مہمان بنے گی اور دسمبر میں قومی ٹیم ویسٹ انڈیز کے دورے کے دوران 3 ون ڈے اور 3 ٹی ٹونٹی میچز کھیلے گی۔اکتوبر 2021ء میں پاکستان ٹیم نیوزی لینڈ کی میزبانی کرے گی جس کے دوران 3 ون ڈے اور 3 ٹی ٹونٹی میچز پر مشتمل سیریز کھیلی جائے گی اور دسمبر 2021ء میں پاکستان ویسٹ انڈیز کی میزبانی کرے گا ۔

اور دونوں ٹیموں کے درمیان 3 ون ڈے اور 3 ٹی ٹونٹی میچز کھیلے جائیں گے۔2022ء میں پاکستان اپنے سفر کا آغاز فروری میں آسٹریلیا کی میزبانی سے کرے گا جس کے دوران دونوں ٹیموں کے درمیان 3 ون ڈے، 3 ٹی ٹونٹی اور 2 ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز ہوگی جس کے بعد اگست میں پاکستان ٹیم 3 ون ڈے اور 3 ٹی ٹونٹی میچز کھیلنے سری لنکا جائے گی۔نومبر 2022ء میں پاکستان 5 ون ڈے اور 3 ٹیسٹ میچز کے لیے انگلینڈ کی میزبانی کرے گا اور نومبر میں ہی نیوزی لینڈ اور پاکستان کے درمیان 2 ٹیسٹ اور 3 ایک روزہ میچز کی سیریز کا آغاز ہوگا جس کی میزبانی بھی پاکستان کے حصے میں آئی ہے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…