جمعہ‬‮ ، 27 دسمبر‬‮ 2024 

پاکستان ٹیم اتنی آسان نہیں تھی جتنی کہی جارہی تھی، انگلش کپتان

datetime 4  جون‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لیڈز(آئی این پی)انگلش کرکٹ ٹیم کے کپتان جو ئے روٹ نے کہا ہے کہ انہیں اپنے کھلاڑیوں پر فخر ہے، پاکستان ٹیم اتنی آسان نہیں تھی جتنی کہی جارہی تھی، اس ٹیم کا بولنگ اٹیک خطرناک ہے۔لارڈز ٹیسٹ ہارنے کے بعد ایک ہفتہ ہم نے مشکل اور کرب میں گذرا ، لیکن اسی ٹیم نے ہمیں جتوایا جس پر تنقید ہورہی تھی، میں نے اپنے کھلاڑیوں سے جو مانگا انہوں نے مجھے فیلڈ میں ڈیلیور کردیا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انگلش کپتان نے کہا کہ اس کارکردگی کو طویل المعیاد بنیادوں پر دکھانے کی ضرورت ہے، ہر ٹیسٹ میں ہی امتحان سے گزرنا ہوتا ہے، پاکستان کا لارڈز ٹیسٹ جیتنا ہمارے لیے اچھنبے کی بات نہیں تھی، ہمیں علم تھا کہ پاکستانی ٹیم متوازن ہے، وہ انگلش کنڈیشنز کو سامنے رکھ کر کئی اچھے بولروں کے ساتھ یہاں آئے تھے، ہمیں اندازہ تھا کہ پاکستان ہمیں حیران کرسکتا ہے۔جوروٹ نے کہا کہ لارڈز میں شکست کے بعد ایک ہفتہ ہمارے لیے مشکل تھا لیکن اس جیت کے ساتھ میں خوش ہوں اور پوری ٹیم مطمئن ہے، ہمارے کھلاڑیوں نے اپنے خلاف ہونے والی تنقید کا جواب اپنی کارکردگی سے دیا، لیڈز میں ہم نے پورے پلان کے ساتھ میچ کھیلا یہی ہماری ٹیم کی قوت ہے۔انگلش کپتان نے مزید کہا کہ پاکستان کے خلاف جیت طویل عرصے بعد ہمارے حصے میں آئی ہے لیکن ہمیں اپنی صلاحیتوں کا علم تھا، میں با ر بار کہتا ہوں کہ مجھے اپنے کھلاڑیوں پر فخر ہے، بلاشبہ پاکستان نے ہمیں پہلے ٹیسٹ میں مشکل صورتحال دی لیکن دوسرے ٹیسٹ میں کھلاڑیوں نے وہی کیا جس کے لیے وہ پوری دنیا میں مشہور ہیں۔جو روٹ نے فاسٹ بولرزاینڈرسن اور اسٹیورٹ براڈ کے حوالے سے کہا کہ یہ دونوں بولرز اپنے ملک کی جانب سے سب سے زیادہ وکٹیں لے چکے ہیں اور اسی وجہ سے انہیں بار بار موقع دیا جارہا تھا۔کوچ ٹریور بیلس کے بارے میں انہوں نے کہا کہ وہ اچھے کوچ ہیں جو ہر وقت کچھ نیا چاہتے ہیں، کسی شکست کا ملبہ کوچ پر گرانا درست نہیں ہے۔جوس بٹلر کے بارے میں جوروٹ نے کہا کہ وہ اسٹریٹ اسمارٹ کرکٹر ہے جس کی بیٹنگ آپ کافی پیتے ہوئے دیکھیں تو مزہ دوبالا کردیتا ہے، ہمیں علم تھا کہ وہ ایسی ہی بیٹنگ کرتا ہے اور مجھے حیرانی نہ ہوتی اگر وہ120,130 رنز کرتا، وہ اپنی جارحانہ بیٹنگ کے لیے مشہور ہے۔

 

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…