جمعرات‬‮ ، 15 مئی‬‮‬‮ 2025 

سوشل میڈیا پر نہیں جو کہنا ہے کہ اسٹیڈیم میں آکرمنہ پر کہو۔۔ کوہلی کے سوشل میڈیا پر پیغام نے چند ہی منٹوں میں اسٹیڈیم تماشائیوں سے کھچا کھچ بھر دیا، جانتے ہیں وہاں کوئی کرکٹ میچ نہیں بلکہ کونسا کھیل کھیلا جا رہا تھا؟

datetime 3  جون‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (آئی این پی)ویرات کوہلی کے سوشل میڈیا پر جاری پیغام نے فٹ بال اسٹیڈیم کو تماشائیوں سے کھچا کھچ بھر دیا۔مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی کی جانب سے فٹ بال ٹیم کے ساتھ اظہار یکجتی اور ٹیم کپتان کا حوصلہ بڑھانے کیلئے سوشل میڈیا پر ویڈیو پیغام جاری کیا گیا تھا۔کوہلی کی جانب سے ویڈیو پیغام میں بھارت بھر کے مداحوں سے درخواست کی گئی تھی

کہ وہ فٹ بال اسٹیڈیم آکر ٹیم کا حوصلہ بڑھائیں، ویڈیو پوسٹ ہوتے ہی ایسی وائرل ہوئی کہ یکا یک فٹ بال کا خالی اسٹیڈیم لوگوں سے بھر گیا۔صرف کوہلی ہی نہیں بلکہ لیجنڈ بلے باز سچن ٹنڈولکر نے بھی بھارتی فٹ بال ٹیم کے کپتان کا حوصلہ بڑھاتے ہوئے سینل چیتری کے حق میں بیان دیاتھا۔یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ اس سے قبل تائیوان کے ساتھ ہونے والے فٹ بال میچ میں بھارت نے تائیوان کو 5-0سے شکست تو دی تھی، تاہم اس شاندار فتح پر حوصلہ بڑھانے کیلئے اسٹیڈیم میں صرف خالی کرسیاں ہی موجود تھیں۔میچ میں کپتان چیتری کی جانب سے ہیٹ ٹرک کی گئی تھی، جس کے بعد تماشائیوں کی جانب سے حوصلہ شکنی انہیں ٹوئٹر پر لے گئی، جہاں انہوں نے لوگوں سے اسٹیڈیم آنے اور ٹیم کا حوصلہ بڑھانے کی درخواست کی۔اس افسوس ناک صورت حال پر بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی اور سچن ٹنڈولکر بھی آگے بڑھے اور اپنے اپنے ویڈیو پیغامات جاری کیے۔اپنے ویڈیو میسج میں چیھتری کا کہنا تھا وہ تمام لوگ جو بھارتی فٹ بال ٹیم سے امیدیں ہار چکے ہیں اور مایوس ہیں وہ ضرور اسٹیڈیم میں آئیں اور ان کا میچ دیکھیں۔ چیھتری کا مزید کہنا تھا کہ اس میں کوئی مزہ نہیں کہ آپ سوشل میڈیا پر بیٹھ کر ہمیں برا بھلا کہیں اور گالیاں دیں، اصل مزہ یہ ہے کہ آپ اسٹیڈیم آئیں اور ہمارے منہ پر ہمیں برا بھلا کہیں، ہمارے اوپر چلائیں۔یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ فیفا کی فٹ بال ریکنگ میں بھارتی ٹیم 97 ویں پوزیشن پر براجمان ہے، جو اس وقت کینیا میں جاری چار ملکی ٹورنامنٹ کا میں شرکت کر رہی ہے۔ اس ٹورنامنٹ میں نیوزی لینڈ بھی حصہ لے رہی ہے۔ اس سے قبل سال 2015 میں بھارتی فٹ بال ٹیم ناقص کارکردگی کی بنا پر 166پوزیشن پر چلی گئی تھی، تاہم نئے انگلش کوچ اسٹیفن کونسٹینٹائی کی قیادت میں ٹیم نے شاندار کارکردگی دکھائی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



7مئی 2025ء


پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…