ہفتہ‬‮ ، 20 جون‬‮ 2026 

وسیم اکرم نے اپنی 52سالگرہ منائی، 1984 میں پاکستان آٹو موبائلز کارپوریشن کی جانب سے کھیل کر کرکٹ کا آغاز کیا

datetime 3  جون‬‮  2018 |

کراچی (این این آئی)سوئنگ کے سلطان اور طوفانی یارکرز سے بلے بازوں کو بے بس کردینے والے عظیم فاسٹ بولر وسیم اکرم نے اتوار کو اپنی 52ویں سالگرہ منا ئی ۔قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم 3 جون 1966 کو لاہور میں پیدا ہوئے اور 1984 میں پاکستان آٹو موبائلز کارپوریشن کی جانب سے کھیل کر کرکٹ کا آغاز کیا۔ وسیم اکرم اپنے زمانہ کرکٹ کے دوران مقبول ترین بولر رہے۔

اور بیک وقت ان سوئنگ اور آؤٹ سوئنگ کرانے کی خوبی نے انہیں دیگر بولروں کے مقابلے میں ممتاز کیا۔ وسیم اکرم ایک روزہ کرکٹ میں 500 سے زیادہ وکٹیں لینے والے پہلے پاکستانی اور دوسرے عالمی بولر ہیں جنہوں نے 356 ایک روزہ میچز میں 502 وکٹیں حاصل کیں۔ بائیں ہاتھ سے بولنگ کرنے والے وسیم اکرم نے نومبر 1984 سے جون 2003 تک اپنے 19 سالہ کیرئیر میں 104 ٹیسٹ، 356 ون ڈے اور 5 ٹی ٹوئنٹی میچز میں قومی ٹیم کی نمائندگی کی۔ڈریم کرکٹر وسیم اکرم نے 18سال کی عمر میں راولپنڈی میں پہلی بار فرسٹ کلاس کرکٹ کھیلی جبکہ 23 نومبر 1984 کو نیوزی لینڈ کے خلاف پہلا ون ڈے انٹرنیشنل کھیلا۔ 1992 میں پاکستان کو ورلڈ کپ جتوانے میں وسیم اکرم نے اہم کردار ادا کیا اور انگلینڈ کے خلاف فائنل میں مین آف دی میچ قرار پائے۔وسیم اکرم کے ٹیسٹ کیرئیر میں 90۔1989 میں آسٹریلیا کے خلاف ایڈیلیڈ ٹیسٹ میں سنچری اور 97۔1996 میں زمبابوے کے خلاف شیخو پورہ میں 257 رنز ناٹ آؤٹ کی اننگز نمایاں ہے۔ وسیم اکرم ان دنوں کرکٹ کمنٹری کرتے ہیں۔

 

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



فلم میں بھی ہارنے سے انکار


یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…