ہفتہ‬‮ ، 26 اپریل‬‮ 2025 

اسٹیون اسمتھ کی طرح بولر سے بیٹسمین نہیں بننا چاہتا ہوں ٗشاداب خان

datetime 3  جون‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لیڈز(این این آئی)پاکستانی سپن باؤلر شاداب خان نے بولنگ کو ہی اولین ترجیح قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اسٹیون اسمتھ کی طرح بولر سے بیٹسمین نہیں بننا چاہتے۔میڈیا سے با ت چیت کے دور ان جب ان سے سوال ہوا کہ کیا وہ بھی اسمتھ کے نقش و قدم پر چلنا چاہتے ہیں جو بطور بولر آسٹریلوی ٹیم میں آئے مگر بیٹسمین بن گئے، اس پر شاداب نے مسکراتے ہوئے جواب دیا کہ ابھی نہیں۔

اسمتھ میرے پسندیدہ کھلاڑی ہیں مگر میں بطور بیٹسمین نہیں کھیلنا چاہتا، میری خواہش بطور بولنگ آل راؤنڈر ٹیم کے کام آنے کی ۔شاداب خان نے کہاکہ میں کسی بولر یا کنڈیشنز کی فکر میں مبتلا ہونے کے بجائے گیند کو دیکھتے ہوئے اپنا نیچرل کھیل جاری رکھتا ہوں، میرٹ پر بیٹنگ کرتے ہوئے جہاں مناسب سمجھوں اسٹروک کھیلنے سے گریز نہیں کرتا،لیڈز میں کنڈیشنز لارڈز سے مختلف تھیں لیکن میں نے ٹیم کیلیے رنز بنانے کی کوشش کی اور کامیاب رہا۔دباؤ میں اچھی اننگز کھیلنے کے سوال پر انھوں نے کہا کہ میچ کی صورتحال کوئی بھی ہومیں سمجھتا ہوں کہ آخری موقع میرے پاس موجوداور اس کا بھرپور فائدہ اٹھانا ہے۔شاداب خان نے کہا کہ اچھی فارم کے باوجود بیٹنگ آرڈر میں اوپر آنے کا کبھی نہیں سوچا، ٹیم میں ایک عرصے سے ٹیسٹ کرکٹ میں اچھی کارکردگی دکھانے والے کئی بیٹسمین موجود ہیں، میٹنگ میں بھی یہ تجربہ کرنے کی بات نہیں ہوئی۔ اکستانی سپن باؤلر شاداب خان نے کہا کہ یاسر کی کمی پوری تو نہیں کرسکتا تاہم اچھی کارکردگی دکھانے کی کوشش کروں گا۔

موضوعات:



کالم



پانی‘ پانی اور پانی


انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…