اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستانی فٹبال شائقین بغیر ویزا کے روس کا سفر کرسکیں گے۔روس کی حکومت نے اعلان کردیا ،میڈیا رپورٹس کے مطابق فٹ بال ورلڈ کپ 2018کے پیش نظر روس نے میچ کے ٹکٹ کو ویزے کا سٹیٹس دے دیا ہے یعنی جس کے پاس بھی میچ کا ٹکٹ ہوگا وہ بغیر ویزا کے روس کا سفر کرسکے گا۔ایک قومی روزنامے کے مطابق اہم میچز کے آن لائن ٹکٹس پہلے ہی فروخت ہوچکے ہیں روسی حکام اس ٹورنامنٹ کو ایک تاریخی واقعہ ٹھہرا رہے ہیں۔
روسی حکام نے اس بات کی تصدیق بھی کی ہے کہ روس میں آنے والے غیر ملکیوں کو فٹ بال میچز کے 11میزبان شہروں میں فری ٹرانسپورٹ فراہم کی جائے گی ، جس کے لیے شرط صرف میچ کا ٹکٹ ہوگی۔رپورٹ کے مطابق روسی سفارت خانے کے فرسٹ سیکریٹری اور پریس اتاشی ویاچسلیو سینٹائرن کا کہنا تھا کہ ویزا فری داخلے کا اطلاق پاکستانی فٹ بال شائقین پر بھی ہوگا۔واضح رہے کہ فٹبال ورلڈ کپ کا افتتاحی میچ روس اور سعودی عرب کے درمیان 16 جون کو کھیلا جائیگا۔