ہفتہ‬‮ ، 17 مئی‬‮‬‮ 2025 

پاکستان نے انگلینڈ کو لارڈز ٹیسٹ میں شکست دیدی

datetime 27  مئی‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن(این این آئی)پاکستان نے اپنے سے مضبوط حریف ٹیم انگلینڈ کو شاندار باؤلنگ اور بیٹنگ پرفارمنس کی بدولت پہلے ٹیسٹ میچ میں 9 وکٹوں سے شکست دیدی ٗچوتھے روز کھیل کا آغاز ہوا تو انگلینڈ کی ٹیم اپنے اسکور میں خاطر خواہ اضافہ نہیں کر پائی اور محمد عامر اور محمد عباس نے انگلینڈ ٹیم کی باری کا خاتمہ کردیا ٗپاکستانی بیٹسمین امام الحق 18 اور حارث سہیل 39 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے ٗ شاہینوں نے 64 رنز کا ہدف 9 وکٹوں

پر صرف 13 اوورز میں حاصل کر لیا۔اتوار کو انگلینڈ نے میچ کے چوتھے روز اپنی نامکمل اننگز کا آغاز 6 کھلاڑیوں کے نقصان پر 235 رنز سے کیا تاہم پاکستانی بولرز کے سامنے انگلش کھلاڑی زیادہ دیر تک نہ کھڑے رہ سکے اور پوری ٹیم 242 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی اس طرح انگلینڈ کی جانب سے دئیے گئے 64 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی جانب سے اظہر علی اور امام الحق نے اننگز کا آغاز کیا تاہم 12 کے مجموعے پر اظہر علی 4 رنز بنا کر جیمز اینڈرسن کی گیند پر بولڈ ہو گئے۔اظہر علی کے آؤٹ ہونے کے بعد امام الحق کا ساتھ دینے کیلئے حارث سہیل وکٹ پر آئے اور دونوں کھلاڑیوں نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹیم کو فتح سے ہمکنار کرایا۔ حارث سہیل نے چوکا لگا کر میچ کا خاتمہ کیا ٗحارث سہیل 32 گیندوں پر 39 اور امام الحق 18 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے۔قبل ازیں کھیل کے چوتھے روز انگلینڈ نے 6 وکٹ پر 235 رنز اور 56 کی برتری کے ساتھ اپنی اننگز کا دوبارہ آغاز کیا تو جوز بٹلر 66 اور ڈومنیک بیس 55 رنز پر ناٹ آؤٹ تھے، تاہم انگلینڈ کی چاروں وکٹیں مجموعے میں صرف 7 رنز کا اضافہ کر سکیں، جوز بٹلر 67، مارک ووڈ 4 پرمیدان بدر ہوئے، اسٹورٹ براڈ کو کھاتہ کھولنے کا بھی موقع نہ ملا، آخری بیٹسمین ڈومنیک بیس 57 پر آؤٹ ہوئے، انگلینڈ نے 242 کا مجموعہ حاصل کرتے ہوئے پاکستان کو فتح کیلیے 64 رنز کا ہدف دیا، محمد عامر اور محمد عباس نے 4,4 جبکہ شاداب خان نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔انگلینڈ کی پہلی اننگز میں 184 رنز کے جواب میں پاکستان ٹیم نے 363 رنز بناتے ہوئے 179 رنز کی برتری حاصل کی تھی، بابر اعظم 68 رنز پر ریٹائرڈ ہرٹ ہوئے، اسد شفیق 59، شاداب خان 52 اور اظہر علی 50 رنز کے ساتھ نمایاں اسکورر رہے۔چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ نجم سیٹھی نے انگلینڈ کے خلاف تاریخی جیت پر قوم کو مبارکباد پیش کی۔انہوں نے کپتان سرفراز احمد، کوچ مکی آرتھر اور دیگر کوچز کو بھی مبارکباد پیش کی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



7مئی 2025ء


پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…