بدھ‬‮ ، 01 جنوری‬‮ 2025 

کھلاڑیوں کا کوئی گروپ نہیں ٗپاکستان کرکٹ ٹیم سرفراز احمد کی قیادت میں متحد ہے ٗنجم سیٹھی

datetime 26  مئی‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (این این آئی)پاکستان کرکٹ بورڈ چیئرمین نجم سیٹھی نے انگلینڈ کے خلاف پہلی اننگز میں بولرز کی شاندار کارکردگی پر خوشی کا اظہار کیا۔ایک انٹرویو میں انہوں نے کہاکہ کپتان سرفراز احمد اور کوچ مکی آرتھر کی سربراہی میں ٹیم متحد ہے اور ٹیم میں کھلاڑیوں کا کوئی گروپ نہیں ہے۔چیئر مین پی سی بی نے اسمارٹ گھڑیوں کے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ اس بارے میں انٹرنیشنل کرکٹ کونسل

(ائی سی سی) کے اینٹی کرپشن آفیسر کو بھی معلومات نہ تھیں البتہ بعد میں انہوں نے اس بارے میں ہمارے کھلاڑیوں سے کہا کہ اس کو استعمال نہ کیا جائے۔قومی ٹیم کی کارکردگی پر انتہائی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے نجم سیٹھی نے کہا کہ لڑکے ذمہ داری کا مظاہرہ کر رہے ہیں اور بطور چیئر مین وہ اس کارکردگی پر بہت خوش ہیں۔دورہ زمبابوے کے سوال پر ان کا جواب تھاکہ سب کچھ شیڈول کے مطابق ہوگا۔متحدہ عرب امارات میں ٹیم پاکستان کی مصروفیات کے سوال پر نجم سیٹھی نے کہاکہ فی الحال فکر کی کوئی بات نہیں ہے، ہاں ٹی 10لیگ کی تاریخوں پر ضرور معاملات طے ہونا باقی ہیں، وہ جن تاریخوں میں ٹورنامنٹ کروانا چاہتے ہیں ،ممکن ہے ہمارے کنڑیکٹ یافتہ کھلاڑی دورہ جنوبی افریقہ کے سبب وہاں کے لئے دستیاب نہ ہوں ۔

موضوعات:



کالم



پیرس کی کرسمس


دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…