اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)لارڈز ٹیسٹ میچ کے دوران دو پاکستانی کھلاڑی ایسی چیز پہن کر آگئے کہ کھلبلی مچ گئی، آئی سی سی کو فوری طور پر ایکشن لینا پڑ گیا۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز لارڈزٹیسٹ میچ کے دوران دو پاکستانی کھلاڑی اسمارٹ واچ پہن کر میچ میں شامل ہوئے جس پر آئی سی سی نے ایکشن لے لیا ہے۔ آئی سی سی کے قوانین کے مطابق کوئی بھی کھلاڑی دوران میچ اسمارٹ واچ نہیں پہن سکتا۔
آئی سی سی نے پاکستانی مینجمنٹ سے اس حوالے سے جواب طلب کر لیا ہے۔ اس حوالے سے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستانی فاسٹ بائولر حسن علی کا کہنا تھا کہ اینٹی کرپشن آفیسر کے مطابق میچ میں فیلڈنگ سیشن کے دوران اسمارٹ واچ کا استعمال کھلاڑی نہیں کر سکتے اور ہمیں یہی کہا گیا کہ گھڑیاں نہ پہنیں اس سے زیادہ مجھے معاملے سے متعلق معلومات نہیں اور نہ ہی اس حوالے سے مزید کچھ کہہ سکتا ہوں۔