ہفتہ‬‮ ، 25 جنوری‬‮ 2025 

پاکستان کیخلاف انگلینڈ کی ٹیم دباؤ کا شکار ہوگی ٗسرفراز احمد

datetime 22  مئی‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن (این این آئی)پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے کہا ہے کہ انگلش کرکٹ ٹیم فیورٹ کی حیثیت سے پاکستان کے خلاف سیریز شروع کرے گی جس کے باعث میزبان ٹیم پر دباؤ زیادہ ہوگا۔ایک انٹرویومیں سرفراز احمد نے کہا کہ انہوں نے پاکستانی کرکٹرز سے کہا ہے کہ وہ بے خوف ہوکر کھیلیں اور کسی کے دباؤ میں نہ آئیں۔انہوں نے کہاکہ نوجوان اور باصلاحیت کھلاڑیوں پر مشتمل یہ ٹیم اگر اپنی اہلیت کے مطابق کھیلی تو انگلینڈ کو اپ سیٹ کرنے کی بھر پور صلاحیت رکھتی ہے۔

سرفراز احمد نے اپنے کھلاڑیوں پر واضح کیا کہ وہ کسی کھلاڑی کے بڑے نام اور اسٹار ڈم سے خوف زدہ نہ ہوں اور اپنے آپ پر یقین کریں۔انہوں نے کہاکہ سیریز کا پہلا ٹیسٹ اہم ہوتا ہے ٗ اگر پاکستانی ٹیم نے لارڈز ٹیسٹ جیت لیا تو پھر لیڈرز میں انگلش ٹیم دباؤ میں میدان میں اتریگی ٗ سیریز جیتنا یا ڈرا کرنا اس دورے میں پاکستانی ٹیم کی بڑی کامیابی ہوگی۔انہوں نے کہا کہ آئر لینڈ کو واحد ٹیسٹ میں شکست دینے کے بعد لارڈز کی آزمائش پر پورا اترنے کی کوشش کریں گے۔سرفراز احمد نے کہا کہ پاکستانی ٹیم میں اکثریت نوجوان لیکن بڑے دل والے کھلاڑیوں پر مشتمل ہے جس ہمیں فائدہ ہوگا۔دو سال پہلے جب پاکستان نے لارڈز میں انگلینڈ کو شکست دے تھی اس ٹیم کے مصباح الحق، یونس خان، محمد حفیظ اور یاسر شاہ موجودہ ٹیم کا حصہ نہیں ہیں لیکن آئر لینڈ کو ہرانے کے بعد ہمیں اعتماد ملا ہے۔پاکستانی کپتان نے کہا کہ سیریز میں مقابلہ سخت ہوگا تاہم اگر ہمارے نوجوان کرکٹرز نے اپنی اہلیت کے مطابق کرکٹ کھیلی تو ہم انگلینڈ کو اپ سیٹ کرنے کیلئے پرعزم ہیں۔انہوں نے کہا کہ بلاشبہ انگلینڈ اپنے گراؤنڈ میں فیورٹ ہے، انگلش ٹیم اپنے میدانوں میں دنیا کی بڑی بڑی ٹیموں آسٹریلیا، بھارت اور جنوبی افریقا کو مشکلات سے دوچار کر چکی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہیڈ کوچ مکی آرتھر، کوچنگ اسٹاف اور میرے ساتھ کئی میٹنگز میں ہم نے تمام ٹیم کو یہی پیغام دیا ہے کہ وہ ہار سے نہ ڈریں ٗنتیجے کی پرواہ نہ کریں اور بے خوف کرکٹ ہی پاکستانی ٹیم کو بلندیوں کی جانب لے جاسکتی ہے۔

انہوں نے کہاکہ ٹیسٹ کرکٹ میں پاکستان کا ریکارڈ بہت اچھا نہیں ہے ٗہم نوجوان کھلاڑیوں کے ساتھ نئی ٹیسٹ ٹیم تشکیل دے رہے ہیں ٗٹیم کے گیارہ میں سات کھلاڑی پہلی بار لارڈز میں کھیلیں گے۔سرفراز احمد نے کہا کہ میرے علاوہ اسدشفیق، اظہر علی اور محمد عامر پر سنیئر ہونے کے ناتے سے اضافی ذمے داری عائد ہوتی ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی بولنگ لائن بہت بہتر ہے ۔

یاسر شاہ کا ان فٹ ہوناٹیم کیلئے بڑا نقصان ہے تاہم ڈبلن ٹیسٹ میں محمد عامر اور محمد عباس نے جس طرح کی بولنگ کی ہے اگر ایسی بولنگ انہوں نے انگلینڈ کے خلاف کی تو پاکستان کو روکنا مشکل ہوگا۔عامر کو ڈبلن ٹیسٹ میں وکٹیں نہیں ملیں تاہم انہوں نے بہت اچھی بولنگ کی، وہ ردھم میں واپس آرہے ہیں۔ محمد عباس نے نو وکٹ حاصل کیں اور اپنی کارکردگی سے ہمیں اطمینان دلایا۔ دونوں فاسٹ بولروں کے لمبے اسپیل متاثر کن تھے ہم نے فیلڈ میں کافی وقت لگایا جس سے کھلاڑیوں کو ٹیسٹ کھیلنے کی عادت آرہی ہے۔سرفراز احمد نے کہا کہ ہم محدود اوورز کے حصار سے باہر نکلنا چاہتے ہیں، اس سال نیوزی لینڈ، آسٹریلیا اور جونبی افریقا کی سیریز بھی کھیلنا ہے، اس سیریز سے ہم اپنی ٹیسٹ ٹیم کو تیار کررہے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…