گھر کی کپتان انوشکا ہیں، ویرات کوہلی

21  مئی‬‮  2018

ممبئی (این این آئی)بھارتی کرکٹ کپتان ویرات کوہلی نے کہاہے کہ گھر میں ان کی کپتان ٗانوشکا شرما ہیں۔حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران ویرات کوہلی نے انوشکا شرما سے اپنے تعلق کے حوالے سے کچھ باتیں شیئر کیں، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔انٹرویو کے دوران جب ویرات سے سوال کیا گیا کہ میدان سے باہر (یعنی گھر میں) کون کپتان ہوتا ہے؟ تو کوہلی نے جواب دیا ۔

بلاشہ انوشکا۔بھارتی کرکٹ کپتان نے انوشکا کے حوالے سے کہاکہ وہ زندگی میں ہمیشہ درست فیصلے کرتی ہے، وہ مکمل طور پر میری طاقت ہے، جو مجھے ہمیشہ مثبت رہنے میں مدد دیتی ہے اور یہی سب کچھ آپ اپنے لائف پارٹنر میں دیکھنا چاہتے ہیں اور میں اس کے لیے بہت شکرگزار ہوں۔’ویرات نے کرکٹ میں انوشکا کی دلچسپی کے حوالے سے کہا کہ وہ کھیل کے حوالے سے بہت پرجوش ہے ٗ وہ کھیل کو سمجھتی ہے اور وہ کھلاڑیوں کے جذبات کو بھی سمجھ سکتی ہے کہ وہ کس قسم کی صورتحال سے گزر رہے ہیں اور میرے خیال میں یہ چیز سب سے خوبصورت ہے۔واضح رہے کہ انوشکا شرما اور ویرات کوہلی گزشتہ برس دسمبر میں اٹلی کے شہر میلان میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے۔بالی وڈ اداکارہ اکثر و بیشتر مختلف میچز کے دوران اپنے شوہر ویرات کوہلی کی ہمت بندھاتی نظر آتی ہیں، جس سے معلوم ہوتا ہے کہ انہیں بھی کرکٹ سے خاصا لگاؤ ہے۔

موضوعات:



کالم



ضد کے شکار عمران خان


’’ہمارا خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے میں…

بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟

’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…