جمعہ‬‮ ، 16 جنوری‬‮ 2026 

سرفرازاحمد کو بطور کپتان 97سالہ عالمی ریکارڈ توڑنے کا موقع مل گیا

datetime 19  مئی‬‮  2018 |

لاہور(آئی این پی ) پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفرازاحمد کے پاس بطور کپتان 97 سالہ پراناریکارڈ برابرتوڑنے یا برابر کرنیکا موقع موجود ہے۔اگر سرفرازاحمد کی قیادت میں قومی ٹیم انگلینڈ کیخلاف ٹیسٹ سیریز میں وائٹ واش کرتی ہے تو پاکستانی کپتان انگلش سرزمین پرشکست کھائے بغیر 4میچز جیت کر سابق آسٹریلین کپتان وروک آرمسٹرانگ کا 97 سالہ پرانا ریکارڈ توڑدیں گے ۔

انہوں نے 1921میں انگلش سرزمین پر5 ٹیسٹ میچز میں ٹیم کی قیادت کی تھی جن میں سے دو میچز ڈرا ہوئے اور تین میں کینگروز کامیاب رہے ۔ تفصیلات کے مطابق سرفراز اگر 1-0سے بھی یہ سیریز جیتے تو انگلش سرزمین پر میزبان ٹیم کے خلاف شکست کھائے بغیر زیادہ فتوحات کے عالمی ریکارڈ میں وروک آرمسٹرانگ کے ہم پلہ بن جائیں گے۔ سرفرازاحمد نے ابتک انگلش سرزمین پر میزبان ٹیم کے خلاف ایک ٹی ٹونٹی اور ایک ون ڈے میں ٹیم کی قیادت کی اور دونوں میچوں میں پاکستان کو فتح ملی تھی۔ وہ اب تک دنیاکے واحد کپتان ہیں جو تینوں فارمیٹس کے میچز میں کوئی میچ ہارے یا ڈراکئے بغیر وہاں کامیابیاں سمیٹ چکے ہیں ، اگر ڈرامیچز کو بھی شامل کیا جائے تو کوئی میچ ہارے بغیر میزبان انگلینڈکے خلاف سب سے زیادہ فتوحات حاصل کرنے میں سرفرازاحمد دوسرے نمبرپر ہیں۔ان کے علاوہ تاحال کوئی دوسراایساپاکستانی کپتان نہیں جسے انگلش سرزمین پر کوئی شکست کھائے بغیر کامیابی ملی ہو۔ وروک آرمسٹرانگ اور سرفرازاحمد کے علاوہ صرف دو کپتان انگلش سرزمین پرمیزبان ٹیم کے خلاف کوئی شکست کھائے بغیر ایک ایک کامیابی حاصل کرپائے ہیں جن میں باب سمپسن اور وین ڈرمروشامل ہیں۔لارڈز ٹیسٹ میں شرکت کرکے سرفرازاحمد انگلش سرزمین پر ٹیسٹ کرکٹ میں پاکستانی ٹیم کی قیادت کرنے والے مجموعی طورپر13ویں ملکی کپتان بن جائیں گے۔ان سے قبل جن بارہ کپتانوں نے انگلش سرزمین پر ملکی ٹیم کی قیادت کی ہے، ان میں عمران خان،، جاوید میانداد،،وسیم اکرم اور مصباح الحق کو سب سے زیادہ 2،2 ٹیسٹ جیتنے کا اعزاز حاصل ہوسکاہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ونڈر بوائے


یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…