بدھ‬‮ ، 01 جنوری‬‮ 2025 

نجم سیٹھی کے ہاتھوں فہیم اشرف اورامام الحق کوٹیسٹ کیپ دینے کی پس پردہ انوکھی کہانی سامنے آ گئی، ٹیسٹ کیپ انضمام الحق نے دینا تھیں مگر ان کے ساتھ ٹیکسی ڈرائیور نے کیا کیا؟دلچسپ تفصیلات

datetime 18  مئی‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈبلن (مانیٹرنگ ڈیسک)آئرلینڈ کے خلاف ڈبلن کے مقام پر کھیلے گئے واحد پاک- آئرلینڈ ٹیسٹ میچ میں امام الحق اور فہیم اشرف نے ٹیسٹ ڈیبیو کیاتھا جس میں انہیں چیف سلیکٹرز انضمام الحق نے ٹیسٹ کیپ دینا تھی لیکن انوکھی صورتحال کے بعد نجم سیٹھی ان کھلاڑیوں کو کیپ دیتے دکھائی دیئے۔پاکستان کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی کے چیئرمین انضمام الحق کے بجائے چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی کی جانب سے

امام الحق اور فہیم اشرف کو ٹیسٹ کیپ دینے کے حوالے سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ انضما م الحق کو ٹیکسی ڈرائیو نے غلط جگہ اتار دیا جس کے سبب وہ ٹیسٹ میچ کے آغاز کے مقررہ وقت تک میدان میں نہ پہنچ سکے۔ایک ٹی وی چینل پر فہیم اشرف اور امام الحق کو ٹیسٹ کیپ دینے کی وضاحت کرتے ہوئے چیئرمین پی سی بی نے بتایا ہے کہ ڈبلن میں امام الحق اور فہیم اشرف کو ٹیسٹ کیپ پہنانے کا فریضہ چیف سلیکٹر کو انجام دینا تھا،البتہ ٹیکسی ڈرائیور نے انضمام الحق کو غلط جگہ اتار دیااور منیجر طلعت علی کی درخواست پر انہوں نے ٹیسٹ کیپ پہنانے کا کام کیا۔واضح رہے کہ آئرلینڈکے خلاف ٹیسٹ ڈیبیو میں فہیم اشرف نے پہلی اننگزمیں 83رنزکی شاندار اننگزکھیل کر ٹاپ اسکورر ہونے کا اعزاز حاصل کیا تھا جس کی بدولت پاکستان ٹیم 310/9dکا مجموعہ حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئی تھی جبکہ دوسری اننگزمیں امام الحق نے ٹاپ اسکورررہتے ہوئے ناقابل شکست74*رنزبناکر پاکستان کو پانچ وکٹوں سے فتح دلائی تھی۔فہیم اشرف اور امام الحق کو ٹیسٹ کیپ ملنے سے طویل فارمیٹ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کی نمائندگی کرنے والے کرکٹرزکی تعداد 231ہوگئی ہے۔دونوں کھلاڑیوں نے اپنے ٹیسٹ میں شاندار کارکردگی پیش کرکے اپنے انتخاب کو درست ثابت کردیاہے۔ آئرلینڈ کے خلاف ڈبلن کے مقام پر کھیلے گئے واحد پاک- آئرلینڈ ٹیسٹ میچ میں امام الحق اور فہیم اشرف نے ٹیسٹ ڈیبیو کیاتھا جس میں انہیں چیف سلیکٹرز انضمام الحق نے ٹیسٹ کیپ دینا تھی لیکن انوکھی صورتحال کے بعد نجم سیٹھی ان کھلاڑیوں کو کیپ دیتے دکھائی دیئے۔

موضوعات:



کالم



پیرس کی کرسمس


دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…