لاہور قلندرز کی شکستوں کے پوسٹ مارٹم کا اعلان

15  مئی‬‮  2018

لاہور(این این آئی)پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز لاہور قلندر کے مالک فواد رانا نے لیگ کے دوسرے ایڈیشن میں اپنی ٹیم کی ناکامیوں کا پوسٹ مارٹم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ کپتان برینڈ میک کولم کو قیادت کے منصب پر برقرار رکھنے کے حوالے سے فیصلہ ٹیم کرے گی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق پاکستان سپر لیگ کے ابتدائی دو ایڈیشنز کی طرح تیسرے ایڈیشن میں بھی لاہور قلندرز کی مایوس کن کارکردگی کا سلسلہ جاری رہا۔

اور اس نے ایک مرتبہ پھر ایونٹ کا اختتام پوائنٹس ٹیبل پر آخری نمبر پر کیا۔لاہور قلندر کے چیئرمین فود رانا نے ایک انٹرویومیں کہا کہ ہمارا مقصد پاکستان کے نوجوان کھلاڑیوں کو مواقع فراہم کرنا ہے اور ہم اب تک پاکستان ٹیم کو پانچ سے چھ کھلاڑی دے چکے ہیں اور کوشش ہے کہ پاکستان کے بنچ پر انٹرنیشنل معیار کے 30 کھلاڑی میسر آ سکیں۔انہوں نے کہا کہ ہار جیت کھیل کا حصہ ہے مگر اپنی شکستوں پر پوسٹ مارٹم کریں گے تاکہ جائزہ لے کر مستقبل کیلئے بہتر پلاننگ کی جاسکے۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے شائقین خصوصاً لاہور کے عوام کی جانب سے دی جانے والی محبت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہم لاہور کے عوام کو جوابدہ ہیں اور کوشش ہو گی کہ مستقبل میں کامیابی حاصل کر کے سرخرو ہو سکیں۔رانا فواد نے کہا کہ عمر اکمل بڑے اچھے کھلاڑی اور ہمارے پلاٹینم پلئیر ہیں تاہم انہوں نے پرفارم نہیں کیا تاہم اس کے باوجود ہم نے انہیں عزت دینے کے لیے ہی لیگ کے دوران آرام دیا گیا۔انہوں نے واضح کیا کہ ٹیم کے کپتان برینڈن میک کولم ا ور عمر اکمل میں کوئی اختلاف نہیں تھا بلکہ وہ کیریبیئن پریمئیر لیگ میں اکٹھے کھیلتے ہیں اور ان میں کوئی ناراضگی نہیں تھی۔ٹیم کی قیادت کے حوالے سے سوال پر فواد رانا نے کہا کہ برینڈن میک کولم اچھے طریقے قیادت کر رہے ہیں تاہم بدقسمتی سے ہم ناکامی سے دوچار ہوئے البتہ ٹیم کی قیادت میں کسی بھی قسم کی تبدیلی کے حوالے سے کوئی بھی فیصلہ ٹیم مینجمنٹ کرے گی۔

موضوعات:



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…