اتوار‬‮ ، 18 مئی‬‮‬‮ 2025 

سپین بولنگ ’’دوسرا ‘‘کے بغیر بھی ممکن ہے ٗ’دوسرا 15 ڈگری میں رہتے ہوئے بالکل کی جا سکتی ہے ٗثقلین مشتاق

datetime 9  مئی‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن (این این آئی)پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق آف سپنر ثقلین مشتاق نے کہاہے کہ آپ سپین بولنگ ’’دوسرا ‘‘کے بغیر بھی ممکن ہے ٗ’دوسرا 15 ڈگری میں رہتے ہوئے بالکل کی جا سکتی ہے۔ برطانوی نشریاتی ادارے کو دیئے گئے انٹرویو میں انہوں نے کہاکہ دوسرا 15 ڈگری میں رہتے ہوئے بالکل کی جا سکتی ہے ۔خود میں نے کی ہے اور کبھی بھی اپنے کریئر میں رپورٹ نہیں ہوا تاہم اس کے لیے صحیح تکنیک کی ضرورت ہے۔

گیند پر صحیح گرپ آنی چاہیے ٗ اس کیلئے درکار مسلز (پٹھے) صحیح طور پر تیار ہوئے ہوں۔ثقلین مشتاق نے کہاکہ آف سپن بولنگ ’دوسرا‘ کے بغیر بھی ممکن ہے۔انہوں نے کہاکہ ہمارے یہاں یہ تاثر اتنا پختہ ہوچکا ہے کہ اگر کوئی بولر دوسرا نہیں کرسکتا تو وہ آف سپنر نہیں ہے ٗاس بات کو ذہن سے نکالنے کی ضرورت ہے۔ ہمارے سامنے آسٹریلیا کے نیتھن لائن کی مثال موجود ہے جو یہ گیند نہیں کرتے بلکہ صرف روایتی قسم کی آف سپن کرتے ہیں تاہم اس کے باوجو وہ اس دور کے سب سے کامیاب آف سپنر ہیں۔انہوں نے کہا کہ مجھے سعید اجمل کے ساتھ دلی ہمدردی ہے کیونکہ میں نے کسی نوجوان کو بھی سعید اجمل سے زیادہ محنت کرتے نہیں دیکھا۔ ساری چیزیں کلیئر ہو گئی تھیں۔ میں نے کرکٹ بورڈ سے بھی کہا تھا کہ ابھی آدھا کام ہوا ہے ٗابھی بہت کام ہونا باقی ہے تاہم سعید اجمل کے بولنگ ایکشن میں تبدیلی کے بعد اس پر جو کام ہونا تھا وہ نہیں ہو سکا۔

موضوعات:



کالم



10مئی2025ء


فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…