پیر‬‮ ، 12 مئی‬‮‬‮ 2025 

سیالکوٹ نے پوری دنیا میں پاکستانی سپورٹس مصنوعات کے ڈنگے بجوا دئیے عالمی کپ 2018ء میں پاکستانی فٹ بال استعمال ہونگے فٹ بال کا نام کیا رکھا گیا ہے اور کونسی کمپنی اسے تیار کریگی؟

datetime 8  مئی‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان کی ایک کمپنی اس بار بھی فیفا کے عالمی کپ 2018ء میں استعمال ہونے والے فٹ بال فراہم کرے گی۔عالمی فٹ بال کپ رواں سال موسم گرما میں روس میں منعقد ہو گا۔پاکستانی وزارتِ تجارت کے مطابق ورلڈ کپ کے لیے سیالکوٹ کی ‘فارورڈ اسپورٹس نامی فرم ‘ٹیلی اسٹار 18’ نامی فٹ بال فراہم کر رہی ہے۔اسی کمپنی نے برازیل میں منعقد

ہونے والے 2014ء کے فیفا عالمی کپ کے لیے ‘بروزوکا نامی فٹ بال بھی فراہم کیے تھے۔پاکستان دنیا بھر میں سالانہ تقریباً چار کروڑ فٹ بالز برآمد کرتا ہے اور وزارتِ تجارت کے مطابق مالی سال 18 – 2017 کے ابتدائی 10 ماہ میں پاکستان نے 122 ملین ڈالرز مالیت کے فٹ بالز برآمد کیے۔پاکستان کا صنعتی شہر سیالکوٹ کھیلوں کے سامان کی تیاری میں خاصی شہرت رکھتا ہے اور خاص طور پر اس شہر میں تیار کیے گئے فٹ بال دنیا بھر میں خاصے مقبول ہیں۔لیکن ماضی میں پاکستان میں فٹ بال بنانے والی فیکٹریوں میں کم عمر بچوں سے مزدوری لینے کے الزامات بھی سامنے آتے رہے ہیں جس سے کھیلوں کی مصنوعات کی برآمدات میں کمی بھی آئی۔تاہم اب پاکستانی حکام کہتے ہیں کہ بچوں کو اس صنعت میں روزگار نہیں دیا جاتا ہے اور عالمی سطح پر مروجہ قوانین کے مطابق ہی لیبر فورس استعمال ہوتی ہے۔پاکستان دنیا بھر کو فٹ بال برآمد تو کرتا ہے لیکن ملک میں فٹ بال کا کھیل فروغ نہیں پا سکا۔پاکستان دنیا بھر میں سالانہ تقریباً چار کروڑ فٹ بالز برآمد کرتا ہے اور وزارتِ تجارت کے مطابق مالی سال 18 – 2017 کے ابتدائی 10 ماہ میں پاکستان نے 122 ملین ڈالرز مالیت کے فٹ بالز برآمد کیے۔پاکستان کا صنعتی شہر سیالکوٹ کھیلوں کے سامان کی تیاری میں خاصی شہرت رکھتا ہے اور خاص طور پر اس شہر میں تیار کیے گئے فٹ بال دنیا بھر میں خاصے مقبول ہیں۔

لیکن ماضی میں پاکستان میں فٹ بال بنانے والی فیکٹریوں میں کم عمر بچوں سے مزدوری لینے کے الزامات بھی سامنے آتے رہے ہیں جس سے کھیلوں کی مصنوعات کی برآمدات میں کمی بھی آئی۔تاہم اب پاکستانی حکام کہتے ہیں کہ بچوں کو اس صنعت میں روزگار نہیں دیا جاتا ہے اور عالمی سطح پر مروجہ قوانین کے مطابق ہی لیبر فورس استعمال ہوتی ہے۔پاکستان دنیا بھر کو فٹ بال برآمد تو کرتا ہے لیکن ملک میں فٹ بال کا کھیل فروغ نہیں پا سکا۔

موضوعات:



کالم



وہ بارہ روپے


ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…