ہفتہ‬‮ ، 08 اگست‬‮ 2026 

پاکستان نے چار روزہ میچ میں نارتھمپٹن شائر کو شکست دیدی،شاداب خان نے میچ میں مجموعی طورپر اتنی وکٹیں حاصل کرلیں کہ کسی نے سوچا تک نہ ہوگا

datetime 7  مئی‬‮  2018 |

نارتھمپٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان نے چار روزہ میچ میں شاداب خان کی شاندار بولنگ اور بلے بازوں کی بہترین بیٹنگ کی بدولت نارتھمپٹن شائر کو 9 وکٹوں سے شکست دے دی۔پاکستان نے نارتھمپٹن شائر کی جانب سے دیا گیا 133 رنز کا ہدف ایک وکٹ کے نقصان پر پورا کر لیا۔پاکستان کی جانب سے حارث سہیل 55 اور امام الحق 59 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔قبل ازیں نارتھمپٹن شائر کی ٹیم اپنی دوسری اننگز میں 301 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی تھی۔پاکستان کی جانب سے شاداب خان

اور محمد عباس نے 4، 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جب کہ راحت علی نے بھی دو وکٹیں حاصل کیں۔نارتھمپٹن شائر نے اپنی پہلی اننگز میں 259 رنز اسکور کئے تھے جس کے جواب میں پاکستان نے اپنی پہلی اننگز میں اسد شفیق کے ناقابل شکست 186 رنز کی بدولت 428 رنز بنائے تھے۔نارتھمپٹن شائر کے خلاف پہلی اننگز میں بھی شاداب خان نے تباہ کن بولنگ کرتے ہوئے 6 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا تھا۔شاداب خان نے میچ میں مجموعی طور پر 10 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)


میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…