لندن(آئی این پی)پاکستان کے سینئربیٹسمین اسدشفیق کاکہناہے کہ یونس خان اورمصباح الحق کی غیر موجودگی کاکوئی دبانہیں۔بطورسینئربیٹسمین ان کی ذمہ داریوں میں اضافہ ہواہے ۔ ٹور میچ سے ٹیسٹ کیلئے عمدہ پریکٹس مل گئی۔پاکستان کے سینئربیٹسمین اسدشفیق نے نارتھمپٹن شائرکے خلاف ٹورمیچ میں 186 رنز کی شانداراننگ کھیلی۔جس میں 6 چھکے اور16 چوکے شامل تھے۔انہوں نیحارث سہیل اوربابراعظم کے
ساتھ سنچری پارٹنرشپ بھی قائم کیں۔ تیسرے دن کاکھیل ختم ہونے پراسدشفیق نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہاکہ یونس خان اورمصباح الحق کی غیرموجودگی کا کوئی دبا نہیں۔تاہم بطورسینئربیٹسمین ان پراظہرعلی اورکپتان سرفرازاحمد کی ذمہ داری میں اضافہ ہواہے۔انہوں نے کہاکہ ٹور میچ کے ذریعے بیٹنگ کی اچھی پریکٹس مل گئی ہے۔میچ میں ہم نے عمدہ پارٹنرشپ بھی قائم کیں جبکہ بولرزکوبھی ردھم میں آنے کاموقع مل گیا۔کھلاڑی نے بتایا پہلے روز وکٹ بولنگ کیلئے سازگارتھی لیکن بعد میں بیٹسمینوں کوبھی مدد کرنے لگی۔جبکہ آئرلینڈ سے تاریخی ٹیسٹ سے قبل پوری ٹیم ردھم میں آگئی ہے،پلیئرز کوگیندکی سوئنگ کا بھی اندازہ ہوگیاہے۔انھوں نے اس امید کااظہار کیا کہ ٹیسٹ میں تمام کھلاڑی بہترین کارکردگی پیش کریں گے۔