سنگاپور (آئی این پی)مشہور سابق پاکستانی کرکٹ کپتان شاہد خان آفریدی سماجی خدمات میں بھی پیش پیش ہیں اور شاہد آفریدی فانڈیشن کے ذریعے پاکستان میں تعلیم اور صحت کے لیے کام کر رہے ہیں۔اس مقصد کے لیے گزشتہ دنوں شاہد آفریدی نے کینیڈا کا بھی دورہ کیا اور کئی تقاریب میں بھی شرکت کی ۔قومی ٹیم کے سابق کپتان ان دونوں شاہد آفریدی فانڈیشن کی پروموشن کے سلسلے میں سنگاپور میں موجود ہیں ۔
جہاں انہوں نے گزشتہ روز معروف ترین سرچ انجن گوگل کے ہیڈ آفس کا دورہ کیا ۔اپنے پیغام میں شاہد آفریدی کا کہناتھا کہ گوگل کی جانب سے ظہرانے میں شرکت کرنا ان کے لیے اعزاز کی بات ہے ، انہیں اس بات کی بہت خوشی ہوئی کہ اس ادارے میں بھارت اور پاکستان سے تعلق رکھنے والے لوگ دنیا کو بدلنے کے لیے ایک ساتھ کام کررہے ہیں ،انہیں گوگل کی ٹیم کو شاہد آفریدی فانڈیشن کے بارے میں پریزنٹیشن دے کر بہت اچھالگا ۔