ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

سلمان بٹ نے کامران اکمل کا ریکارڈ توڑ دیا

datetime 6  مئی‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

فیصل آباد(آئی این پی)قومی ٹیم کے اوپننگ بلے باز سلمان بٹ نے لسٹ اے کرکٹ میں زیادہ سنچریاں بنانے کا وکٹ کیپر بلے باز کامران اکمل کا ریکارڈ توڑ دیا ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیر اہتمام اقبال سٹیڈیم فیصل آباد میں کھیلے گئے پاکستان ون ڈے کپ میں سابق کپتان سلمان بٹ نے سندھ کی نمائندگی کرتے ہوئے پنجاب کے خلاف91گیندوں پر17چوکوں کی مدد سے101رنز کی شاندار اننگز کھیلی ۔یہ 33سالہ سلمان بٹ کی لسٹ اے کرکٹ میں 22ویں سنچری تھی

جس کیساتھ ہی وہ زیادہ لسٹ اے سنچریاں سکور کرنیوالے قومی بلے بازوں کی فہرست میں تیسرے نمبر پر آگئے ہیں ۔ ٹیسٹ اوپنر سلمان بٹ اب تک 192لسٹ اے میچز کی190اننگز میں 44.98 کی اوسط سے 7873رنز سکور کرچکے ہیں جس میں22سنچریاں اور41نصف سنچریاں شامل ہیں ۔لسٹ اے کرکٹ میں پاکستان کیلئے قومی ٹیم کے سابق اوپنر سعید انور26سنچریوں کیساتھ سب سے زیاد ہ سینکڑے سکور کرنیوالے ملکی بلے باز ہیں ۔ٹیسٹ اوپنر خرم منظور23سنچریوں کے ہمراہ اس فہرست میں دوسرے نمبر پر موجود ہیں ،قومی ٹیم کے وکٹ کیپر بلے بازکامران اکمل نے 21سنچریوں کیساتھ چوتھی پوزیشن سنبھال رکھی ہے ، ایشین بریڈمین ظہیر عباس19سنچریاں سکور کرکے پانچویں جبکہ سابق ٹیسٹ اوپنر سلیم الہی 18سنچریاں سکور کرکے چھٹے نمبر پر موجود ہیں ۔ بابر اعظم اور سابق ٹی ٹونٹی کپتان محمد حفیظ17،17سنچریوں کے ساتھ مشترکہ طور پر ساتویں ،ٹیسٹ اوپنر احمد شہزاد ،سابق ون ڈے کپتان اظہر علی اور آل رانڈر شعیب ملک 16،16سنچریاں سکور کرکے مشتر کہ طور پر آٹھویں اور سابق کپتان محمد یوسف اور رمیز راجہ15، 15لسٹ اے سنچریاں سکور کرکے مشتر کہ طور پر نویں نمبر پر موجود ہیں ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…