جمعرات‬‮ ، 06 مارچ‬‮ 2025 

قومی کرکٹ ٹیم،10سالوں کے لیے نئے گھوڑے تیار کرنے کا منصوبہ منظر عام پر آگیا، بڑے بڑے نام باہرہوجائیں گے 

datetime 4  مئی‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین نجم سیٹھی نے واضح کیا ہے کہ وہ سلیکشن اور ٹیم کے معاملات میں مداخلت نہیں کرتے،ڈومیسٹک کرکٹ میں ٹیموں کی تعداد 8سے بڑھا کر 10کرنے کی تجویزہے اور اس سے متعلق جلد پالیسی بیان جاری کریں گے۔ایک انٹرویو کے دوران انہوں نے کہا کہ سلیکشن اور کوچنگ ٹیم نے 10سال کے لیے منصوبہ تیار کیا ہے،

وہ چاہتے ہیں کہ 10سالوں کے لیے نئے گھوڑے تیار کیے جائیں، میں سلیکشن اور ٹیم کے معاملات میں مداخلت نہیں کرتا، انضمام ایکسپرٹ ہیں اور ان کی سلیکشن پر میں اعتراض نہیں کرتا۔انہوں نے کہا کہ باہر بیٹھے لوگوں کو تنقید کا حق ہے، وہ ضرور کریں، اگر وہ نہیں کہیں گے تو ان کی کون سنے گا جب کہ تنقید کرنے والے خود بھی سیلیکٹرز رہے ہیں، سابق ٹیسٹ کرکٹرز کو تنقید کا حق ہے۔انہوں نے کہا کہ ڈومیسٹک کرکٹ میں ٹیموں کی تعداد 8 سے بڑھا کر 10کرنے کی تجویزہے اور اس سے متعلق جلد پالیسی بیان جاری کریں گے۔نجم سیٹھی نے کہا کہ فرسٹ کلاس کھلاڑیوں کو اچھا معاوضہ دینے کے لیے ریجنز کو رقم دینے پر غور کر رہے ہیں، بینکوں میں پیسہ رکھنے کے بجائے کھلاڑیوں پر لگائیں گے، ریجن کھلاڑی پیدا کرتے ہیں اور ڈپارٹمنٹ کھلاڑی لے جاتے ہیں، ریجنل کرکٹ، کھلاڑی پیدا کرنے کا اہم ذریعہ ہیں۔پاکستان کرکٹ ٹیم کے حوالے سے بات کرتے ہوئے نجم سیٹھی نے کہا کہ پاکستان ٹی ٹوئنٹی میں نمبر ون ہے، قومی ٹیم پچھلے سال ٹیسٹ اور ون ڈے میں بھی نمبر ون رہی۔انہوں نے کہا کہ آئرلینڈ کے ساتھ ٹیسٹ میچ تاریخی ہے اور وہ خود یہ میچ دیکھنے جائیں گے۔جبکہ انگلینڈ کی وکٹوں پر موسم کی وجہ سے بیٹنگ مشکل ہوجاتی ہے، وہاں بارشوں موسم ہے، پاکستانی بیٹسمینوں کو انگلینڈ میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔ چیئرمین نجم سیٹھی نے واضح کیا ہے کہ وہ سلیکشن اور ٹیم کے معاملات میں مداخلت نہیں کرتے

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تیسری عالمی جنگ تیار


سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…