ہفتہ‬‮ ، 25 اکتوبر‬‮ 2025 

ہم اس کام کے خلاف نہیں مگر ۔۔ نجم سیٹھی سپریم کورٹ میں پیش۔۔چیف جسٹس نے بڑا حکم جاری کر دیا

datetime 3  مئی‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین نجم سیٹھی نے سپریم کورٹ کو یقین دہانی کروائی ہے کہ اگر اسلام آباد اسٹیڈیم نیشنل پارک کا حصہ ثابت ہوا تو پی سی بی واپس کردیگا۔تفصیلات کے مطابق ایک سابق بیورو کریٹ روئیداد خان نے شکر پڑیاں میں کرکٹ اسٹیڈیم کی تعمیر کے خلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کرتے ہوئے مؤقف اپنایا تھا کہ حکومت شکرپڑیاں میں کرکٹ اسٹیڈیم اور فائیو اسٹار ہوٹل بناناچاہتی ہے۔

جس سے آلودگی میں اضافہ ہوگا۔سپریم کورٹ نے رواں ہفتے 2 مئی کو اسلام آباد کے علاقے شکر پڑیاں میں کرکٹ اسٹیڈیم کی تعمیر روکتے ہوئے درخت کاٹنے پر پابندی لگادی تھی۔ جمعہ کو چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 3 رکنی بینچ نے اسلام آباد کے علاقے شکر پڑیاں میں کرکٹ اسٹیڈیم کی تعمیر کے معاملے پر سماعت کی۔سماعت کے دوران چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی پیش ہوئے اور عدالت عظمیٰ کو آگاہ کیا کہ اسٹیڈیم کی تعمیر کا منصوبہ 2008 میں شروع ہوا تھا اور جب میں چیئرمین پی سی بی بنا تو کہا گیا کہ اس سائٹ پر اسٹیڈیم تعمیر نہیں ہونا چاہیے۔نجم سیٹھی نے کہا کہ سی ڈی اے کی ذمے داری تھی کہ وہ ہمیں نیشنل پارک میں جگہ ہی نہ دیتے۔ان کا کہنا تھا کہ اگر اسلام آباد اسٹیڈیم نیشنل پارک کا حصہ ثابت ہوا تو پی سی بی واپس کردے گی۔عدالت عظمیٰ نے کہا کہ سی ڈی اے ثابت کرے کہ اسٹیڈیم نیشنل پارک کا حصہ ہے یا نہیں؟نجم سیٹھی نے کہا کہ ہم نیشنل پارک میں کرکٹ اسٹیڈیم کی تعمیر میں دلچسپی نہیں رکھتے لیکن ہمیں اسلام آباد میں کرکٹ اسٹیڈیم کی تعمیر میں گہری دلچسپی ہے۔چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ ہم کھیلوں کو سپورٹ کرتے ہیں ٗکھیل صحتمندانہ سرگرمی ہے ٗہم آپ کو اسلام آباد میں کرکٹ اسٹیڈیم کیلئے جگہ لینے میں مدد کریں گے۔چیف جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ نیشنل پارک میں متاثرہ سائٹ کو اس کی اصل شکل میں بحال کرائیں گے۔

جس پر نجم سیٹھی نے کہا کہ پی سی بی ماحول دوستی کیلئے کام کرنے کو تیار ہے ہم عدالت اور ماحولیاتی ایجنسی کے ساتھ ہیں، کہیں اور جگہ زمین مل گئی تو 3، 4 سال میں اسٹیڈیم بن جائے گا۔چیف جسٹس نے اس موقع پر ریمارکس دیئے کہ اگر آپ نے کام کرنا ہے تو ملک میں آرٹ اور کلچر کو فروغ دیں، لیکن یہ نہ ہو کہ آرٹ و کلچر کے نام پر مچھلی اور پکوانوں کی دکانیں بنا کر ماحول خراب کرتے رہیں۔چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ قذافی اسٹیڈیم لاہور کے گرد اتنی دکانیں بن گئی ہیں کہ ان کا دھواں بھی اسٹیڈیم میں آتا ہے لیکن پی سی بی کے کچھ ملازمین کی شاید وہاں سے روزی روٹی لگی ہے۔سماعت کے بعد عدالت عظمیٰ نے اسٹیڈیم کی تعمیر روکنے سے متعلق حکم برقرار رکھا اور تجاویز طلب کرتے ہوئے کیس کی سماعت 2 ہفتوں تک کیلئے ملتوی کردی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سیریس پاکستان


گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…