منگل‬‮ ، 21 جنوری‬‮ 2025 

بھارتی کرکٹ ٹیم نے آسٹریلیا میں نائٹ ٹیسٹ کھیلنے سے انکار کردیا

datetime 2  مئی‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(آئی این پی) بھارتی کرکٹ ٹیم نے آسٹریلیا میں نائٹ ٹیسٹ کھیلنے سے انکار کردیا۔بھارتی کر کٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ روی شاستری نے کہا ہے کہ کھلاڑی فی الحال پنک بال کے ساتھ فلڈ لائٹس میں طویل فارمیٹ کا میچ کھیلنے کو تیار نہیں ہیں۔کمیٹی آف ایڈمنسٹریٹرز کے ایک ممبر کا کہنا ہے کہ ہم نے گذشتہ ماہ روی شاستری سے اس معاملے پر بات کی تھی تاہم ان کا واضح طور پر کہنا تھا کہ انھوں نے اس معاملے میں ٹیم سے بات کی ہے۔

مگر وہ فی الحال پنک بال کی کرکٹ کیلیے تیار نہیں ہیں، اس لیے ایڈیلیڈ میں ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ میچ کھیلنے کا تو سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ یاد رہے کہ ایک روز قبل ہی کرکٹ آسٹریلیا کی جانب سے اپنے ہوم سیزن کا شیڈول جاری کیا گیا ہے۔جس میں بھارت کے ساتھ ایڈیلیڈ ٹیسٹ کے اوقات کا تعین نہیں کیا گیا، اس بارے میں کرکٹ آسٹریلیا کا کہنا تھا کہ وہ بھارت کیساتھ نائٹ ٹیسٹ کے حوالے سے بدستور رابطے میں ہیں۔دوسری جانب بھارتی ٹیم سمجھتی ہے کہ آسٹریلوی ٹیم میں اسمتھ اور وارنر کی عدم موجودگی کی وجہ سے ان کے پاس آسٹریلیا میں پہلی ٹیسٹ سیریز کامیابی کا نادر موقع موجود ہے، ایسے میں وہ نائٹ کرکٹ کھیل کر اس موقع کو گنوانا نہیں چاہتے کیونکہ انھیں ابھی تک پنک بال کی کرکٹ کا کوئی تجربہ نہیں ہے جبکہ آسٹریلوی ٹیم کئی نائٹ ٹیسٹ میچز کھیل چکی ہے۔

موضوعات:



کالم



ریکوڈک میں ایک دن


بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…