لاہور (نیوز ڈیسک)قومی ٹیم کے چیف سلیکٹر انضمام الحق کا کہنا ہے کہ انہوں نے کسی بھی کھلاڑی کا مستقبل ختم نہیں کیا۔لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے انضمام الحق کا کہنا تھا کہ مجھے تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے کہ میں نے پلیئرز پول کو بڑھایا لیکن جو 16 کھلاڑی بہترین لگے انہیں انگلینڈ بھیجا گیا۔انضمام الحق نے کہا کہ مجھے نئے کھلاڑیوں کو آگے لانے کا ٹاسک دیا گیا ہے اور تمام کھلاڑیوں کی کارکردگی کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ سب جانتے ہیں کہ انگلینڈ میں کنڈیشنز
آسان نہیں ہوتیں، مشکل ٹور کی وجہ سے ٹیم کو جلد بھیجا گیا اور امید ہے کہ ٹیسٹ سیریز تک پاکستان ٹیم ماحول میں ایڈجسٹ کر جائے گی۔انہوں نے کہا کہ ٹور میچ کی پہلی اننگز میں امام الحق کی پرفارفنس سے خوشی ہوئی۔چیف سلیکٹر قومی ٹیم نے کہا کہ میں نے کسی کھلاڑی کا مستقبل ختم نہیں کیا لیکن محمد آصف کی بات نہ ہی کی جائے تو بہتر ہیجب کہ محمد آصف کی باتوں کا جواب دینا ضروری نہیں سمجھتا، منٹو پارک کا گراؤنڈ ختم ہونا لاہور میں کرکٹ کیلیے بہت بڑا نقصان ہے۔