منگل‬‮ ، 21 جنوری‬‮ 2025 

انگلینڈ کی کنڈیشن مشکل ہے ٗ کھلاڑی جلد ایڈجسٹ ہوجائیں گے ٗامام الحق

datetime 29  اپریل‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کینٹربری(این این آئی)پاکستان ٹیسٹ ٹیم میں شامل نوجوان بیٹسمین امام الحق نے کہا ہے کہ انگلینڈ میں کنڈیشنز مشکل ضرور ہیں تاہم انہیں امید ہے کہ ٹیم کے کھلاڑی جلد ایڈجسٹ ہو جائیں گے اور ٹیسٹ سیریز میں بہتر کارکردگی دکھائیں گے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق کینٹربری میں انگلش کرکٹ کلب کینٹ کے خلاف چار روزہ پریکٹس میچ میں 61 رنز کی اننگز کھیلنے والے امام الحق نے کہا کہ انگلینڈ میں کنڈیشنز بولرز کیلئے ساز گار ہیں۔انہوں نے کہا کہ امید ہے ٹیم یہاں کی کنڈیشنز سے جلد ہم آہنگ ہوجائے گی۔

امام الحق نے کہا کہ وہ انڈر 19 ٹیم کے ساتھ پہلے بھی انگلینڈ کا دورہ کرچکے ہیں اور انہیں امید ہے کہ وہ ان کنڈیشز میں اچھا پرفارم کریں گے۔خیال رہے کہ دورہ آئرلینڈ و انگلینڈ کیلئے ٹیسٹ اسکواڈ میں فواد عالم کو نظر انداز کرنے اور امام الحق کو منتخب کرنے پر شائقین کرکٹ نے چیف سلیکٹر انضمام الحق کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا تھا تاہم انضمام الحق کا کہنا تھا کہ انہوں نے ٹریننگ کیمپ میں دیگر کھلاڑیوں کو فواد عالم سے زیادہ بہتر پایا اور امام الحق کو منتخب کرنے کا فیصلہ دیگر سلیکٹرز کا بھی تھا۔

موضوعات:



کالم



ریکوڈک میں ایک دن


بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…