منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

ٹیم میں شامل نہ کیے جانے کا غصہ، عمر اکمل کے صبر کا پیمانہ لبریز ہو گیا، مکی آرتھر نے پوری قوم کو گالی دی، میکولم اپنے گریبان میں جھانکے، چونکا دینے والے انکشافات

datetime 23  اپریل‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان کے نوجوان بلے باز عمر اکمل نے کہا کہ ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے صرف مجھے نہیں پوری قوم کو گالی دی، برینڈن میکولم کی خود گزشتہ سال میں ٹوئنٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں کوئی خاص پرفارمنس نہیں ہے۔ عمر اکمل نے ایک انٹرویو میں کہا کہ وہ پاکستان کپ میں اپنی بہترین کارکردگی سے سلیکٹرز کو اپنی جانب توجہ دینے پر مجبور کر دیں گے،

انہوں نے یہ حیران کن انکشاف بھی کیا کہ نہ جانے قومی ہیڈ کوچ مکی آرتھر انہیں کیوں پسند نہیں کرتے حالانکہ وہ ان کو بطور کوچ بہت زیادہ پسند کرتے ہیں، مکی آرتھر نے انہیں نہیں بلکہ پوری قوم کو گالی دی ہے، عمر اکمل نے کہا کہ انہیں گالیاں دینے کا حق کسی کو نہیں پہنچتا ہے۔ انہوں نے وقار یونس کے دور میں ٹیسٹ ٹیم سے اپنے اخراج پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ اگر ان کی آخری چار ٹیسٹ اننگز دیکھی جائیں تو انہوں نے اس دوران تین نصف سنچریاں بنائی تھیں جبکہ ایک اننگز میں انہیں بیٹنگ کرنے کا موقع ہی نہیں ملا تھا، اس کے باوجود وقار یونس کا یہ کہنا تھا کہ عمر اکمل مزید ٹیسٹ کرکٹ کھیلنے کے قابل نہیں اور یہ بات وقار یونس کے علاوہ دیگر کوچز سے پوچھی جائے کہ انہیں ٹیسٹ ٹیم میں کیوں نہیں کھلایا گیا۔ عمر اکمل نے ویرات کوہلی کے ساتھ اپنے موازنے کے سوال پر کہا کہ ایسا اس لیے ممکن نہیں کیوں کہ ہر موقع پر بھارتی کرکٹ بورڈ کوہلی کا ساتھ دیتا ہے۔ عمر اکمل نے یہ بھی حیران کن انکشاف کیا کہ لاہور قلندرز کی ٹیم مینجمنٹ کو سنیل نارائن سے اوپننگ کروانے کا مشورہ بھی انہوں نے ہی دیا تھا، عمر اکمل نے برینڈن میکولم پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ میکلولم ان کی بیٹنگ پر تو تنقید کررہے ہیں لیکن کو ئی ان سے بھی پوچھے کہ انہوں نے گزشتہ دو سال میں کتنی نصف سنچریاں بنائی ہیں، بڑی لیگز میں بڑے کھلاڑی جتنی مرضی گندی پرفارمنس دیں انہیں نکالا نہیں جاتا۔ واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ میں عمر اکمل نے پانچ اننگز میں محض صرف 57 رنز بنائے تھے اور لاہور قلندرز کے کپتان برینڈن میکولم نے بھی انہیں ٹیم کی مشکلات کا باعث قرار دیا تھا۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…