جمعہ‬‮ ، 27 دسمبر‬‮ 2024 

ثانیہ مرزا اور شعیب ملک نے شادی کے سات سال بعد بڑی خوشخبری سنا دی، دنیا بھر سے مبارکبادیں

datetime 23  اپریل‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (نیوز ڈیسک) معروف پاکستانی کرکٹر شعیب ملک اور ان کی اہلیہ ٹینس سٹار ثانیہ مرزا نے شادی کے سات سال بعد ایک اچھوتے انداز سے خوشخبری سناتے ہوئے ایک تصویر شیئر کی۔ پاکستانی کرکٹر شعیب ملک اور ان کی اہلیہ ثانیہ مرزا نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر انتہائی دلچسپ اور انوکھے انداز میں ’’ننھے مہمان‘‘ کی آمد کی خوشخبری سنائی تو پاکستانیوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی

اور ہر طرف سے مبارکبادوں کا سلسلہ شروع ہو گیا جبکہ کئی مداحوں نے توبھارت کو ماموں ہی بنا دیا۔ ثانیہ مرزا کی طرف سے اپنے بچے کے نام ’مرزا ملک‘ رکھنے کی خبر کے بعد سے چہ میگوئیاں چل رہی تھیں کہ کہیں وہ امید سے تو نہیں۔اس بارشعیب ملک اور ثانیہ مرزا نے ایک ہی تصویر کو اپنے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر شیئر کیا اور یہ بتانا چاہ ہے کہ ان کی زندگی اب دو سے تین ہونے والی ہے۔شعیب ملک نے ویسے تو تصویر بغیر کسی تحریر کے شیئر کی ہے،جس میں کیپشن موجود نہیں ہے جبکہ ثانیہ مرزا کی تصویر میں’بے بی مرزا ملک‘ تحریر ہے۔اس تصویر میں تین حصے دکھائے گئے ہیں، ایک حصہ ثانیہ مرزا اور ایک حصہ شعیب ملک کیلئے مختص دکھایا گیا ہے جبکہ درمیان والا حصہ ’’مرزا، ملک‘‘ کیلئے دکھایا گیا اور تینوں میں موجود کپڑوں کا سائز بھی مختلف دکھایا گیا ہے۔ معروف کرکٹر شعیب ملک نے یہ تصویر جاری کرتے ہوئے #MirzaMalik کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کرکے خوشخبری سنائی تو دوسری جانب ثانیہ مرزا نے اسی وقت یہی تصویر شیئر کرتے ہوئے #BabyMirzaMalikکا ہیش ٹیگ استعمال کیا تو مداح فوراً سمجھ گئے کہ معاملہ کیا ہے جس پر ہر طرف سے مبارکبادوں اور نیک خواہشات کا سلسلہ شروع ہو گیا۔

اس واضح پیغام سے دونوں کھلاڑیوں کے مداحوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے، کھیل کے شعبے سے وابستہ کئی نمایاں شخصیات نے شعیب ملک مبارک باد بھی دی ہے،جن میں قومی ٹیم سے وابستہ احمد شہزاد،وہاب ریاض، ٹیم میں شمولیت سے رہ جانے والے فواد عالم، سابق فاسٹ بولر وقار یونس کی اہلیہ ڈاکٹر فریال وقار اور اسپورٹس جرنلسٹ خاتون بھی شامل ہیں۔ثانیہ مرزا کے اکاونٹ پر ادکارہ ماورا حسین سمیت ان کے بھارتی اور پاکستانی مداحوں نے خوب مبارک بادیں پیش کیں۔گزشتہ دونوں ثانیہ مرزا نے اپنے بچے کا سر نیم کے حوالے سے ایک تقریب میں اظہار خیال کیا تھا کہ اور بتایا تھاکہ وہ ’مرزا ملک‘ کہلائے گااور ساتھ ہی کہا تھاکہ شعیب ملک پہلی اولاد کے طور پر بیٹی چاہتے ہیں۔شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کی شادی آٹھ سال قبل اپریل کے مہینے میں ہوئی تھی۔

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…