بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

پاکستان کرکٹ ٹیم انگلینڈ روانہ ،محمد عامر کل جائیں گے

datetime 23  اپریل‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(آئی این پی)پاکستان کرکٹ ٹیم پیر کی علی الصبح فاسٹ باؤلرز محمد عامر کے بغیر انگلینڈ اور آئرلینڈ کے دورے پر روانہ ہوگئی۔لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے روانہ ہونے والے کھلاڑیوں میں اظہر علی، امام الحق، سمیع اسلم، حارث سہیل، بابر اعظم، فخر زمان، سعد علی، اسد شفیق، اسامہ صلاح الدین، شاداب خان، حسن علی، راحت علی اور فہیم اشرف شامل ہیں۔فاسٹ بالر محمد عباس پہلے ہی انگلینڈ میں موجود ہیں۔

جبکہ فاسٹ بولر محمد عامر کو تاحال انگلینڈ کا ویزا نہیں مل سکا۔پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی)کا کہنا ہے کہ محمد عامر بدھ تک لندن روانہ ہوکر ٹیم کو جوائن کریں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ عامر کی اہلیہ بر طانوی نژاد ہیں اور محمد عامر نے برطانیہ کی شہریت کی درخواست بھی دے رکھی ہے، اس لیے برطانوی ہائی کمیشن نے پاکستان ٹیم کو ویزے جاری کردیئے، لیکن عامر کو ویزہ جاری نہ ہوسکا۔پی سی بی پر امید ہے کہ محمد عامر کو اگلے دو دن میں ویزہ مل جائے گا، جس کے بعد وہ سفر کرسکیں گے۔پاکستان کرکٹ ٹیم کے ساتھ پہلی بار نئے غیر ملکی فزیو کلف ڈکسن بھی بر طانیہ گئے ہیں۔قومی کرکٹ ٹیم سرفراز احمد کی قیادت میں آئرلینڈ کے خلاف واحد ٹیسٹ میچ کھیلے گی جس کا آغاز 11 مئی سے ہوگا۔ ٹیسٹ اسٹیٹس ملنے کے بعد آئرلینڈ کی کرکٹ تاریخ کا یہ پہلا ٹیسٹ میچ ہوگا۔آئرلینڈ کے بعد پاکستان ٹیم انگلینڈ کے خلاف 2 ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کھیلے گی، جو 24 مئی اور یکم جون کو کھیلے جائیں گے۔قومی کرکٹ ٹیم کے دورے کے آخر میں پاکستان اور اسکاٹ لینڈ کے مابین 12 اور 13 جون کو 2 ٹی ٹوئنٹی میچز بھی ہوں گے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…