پیر‬‮ ، 24 فروری‬‮ 2025 

کینیڈین حریف گریکو کو 39 سیکنڈ میں شکست، باکسر عامر خان نے فل لوگریکو سے اپنی بیوی کا بدلہ لے ہی لیا،ڈھائی مہینے قبل کیا کچھ ہواتھا؟ حیرت انگیزانکشافات

datetime 22  اپریل‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) باکسر عامر خان نے فل لوگریکو سے اپنی بیوی پر طنزیہ جملے کسنے کا بدلہ لے ہی لیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق ڈھائی ماہ قبل ایک پریس کانفرنس کے دوران گریکوعامر خان پر مسلسل طنز کے تیر برسا رہے تھے اورعامر خان برداشت کر رہے تھے تاہم جب بات ان کی اہلیہ فریال مخدوم اور ان کی ذاتی زندگی تک پہنچی تو عامرخان آپے سے باہر ہو گئے ۔

عامر خان نے غصے سے اٹھ کر گریکو کے چہرے پر پانی سے بھرا گلاس انڈیل دیا آس پاس بیٹھے لوگوں نے بیچ بچاؤ کرایا تاہم جھگڑا اتنا بڑھا کہ انتظامیہ کوتقریب روکنا پڑگئی۔چالیس سیکنڈز میں گریکو کو ڈھیرکر کے عامرخان نے اپنا بدلہ لے لیا ۔قبل ازیں پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے کینیڈین حریف گریکو کو 39 سیکنڈ میں شکست دے کر مقابلہ اپنے نام کرلیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق 31 سالہ عامر خان اور 33 سالہ کینیڈین باکسر فل لو گریکو کے درمیان برطانیہ کے شہر لیورپول میں مقابلہ ہوا ٗعامر خان نے تقریباً دو سال بعد رنگ میں واپسی کی اور مقابلہ شروع ہوتے ہی اپنے حریف پر تابڑ توڑ حملے کیے۔باکسر عامر نے صرف 13 سیکنڈ کے اندر ہی اپنے حریف کو گھٹنوں کے بل کردیا تاہم ایک منٹ سے بھی کم وقت 39 سیکنڈ میں انہوں نے گریکو کو ناک آؤٹ کردیا۔مقابلہ جیتنے کے بعد عامر خان نے کہا کہ مستقبل میں مزید بڑے مقابلے ہونے ہیں اور میں شائقین کو بڑے مقابلے دینا چاہتا ہوں، میں چاہتا ہوں کہ باکسنگ اسٹیڈیم مکمل بھرے ہوئے ہوں۔انہوں نے کہاکہ میں رنگ میں اس لیے واپس آیا ہوں کہ آپ کو بتاسکوں کہ عامر خان کیا ہے؟ میں دوبارہ چمپئن بننا چاہتا ہوں ٗمیرا اگلا ہدف دوبارہ ٹائٹل حاصل کرنا ہے۔واضح رہے کہ سابق لائٹ اور ویلٹر ویٹ عالمی چمپئن عامر خان لاس ویگس 2016 میں سول کینیلو الواریز کے ہاتھوں ناک آؤٹ ہونے کے بعد سے کسی مقابلے میں نہیں اترے تھے جبکہ اس سے قبل برطانیہ کے شیفیلڈ میں پانچ سال قبل انھوں نے جولیو ڈیاز کو پوائنٹس کی بنیاد پر شکست دی تھی۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…