سینئرز ہوں یا جونیئرز اگر یہ کام ہوا تو پھر ۔۔دورہ آئرلینڈ اور انگلینڈ سے قبل مکی آرتھر نے کھلاڑیوں کو خبردار کر دیا، دو ٹوک پیغام دے دیا

21  اپریل‬‮  2018

لاہور(آئی این پی) مشکل ٹور سے قبل مکی آرتھر کے جذباتی خطاب نے کرکٹرز میں نیا جوش بھر دیا، انہوں نے ٹیم کو100فیصد صلاحیتوں کے اظہار کی تلقین کردی۔آئرلینڈ اور انگلینڈ سے ٹیسٹ میچز کی تیاری کیلیے لاہور میں تربیتی کیمپ کا اختتام ہو گیا،اس موقع پر ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے جذباتی خطاب بھی کیا،میدان میں ایک طرف لگائے گئے۔

شامیانے کے نیچے جمع ہونے والے کرکٹرز کو چیمپئنز ٹرافی کی فتح کا حوالہ دیتے ہوئے انھوں نے کہا کہ اگر بھرپور توجہ اور محنت کے ساتھ میچز میں کم سے کم غلطیاں کی جائیں تو مضبوط حریفوں کو بھی زیر کرنا ناممکن نہیں۔مکی آرتھر نے کہا کہ ٹور ایک نیا چیلنج ہے جس کو قبول کرتے ہوئے اپنا بہترین کھیل پیش کرنا ہوگا،سینئر ہوں یا جونیئرز کسی کی جانب سے سہل پسندی برداشت نہیں کی جائے گی، سب کو اپنی 100 فیصد صلاحیتوں کا اظہار کرنا ہوگا۔بولنگ کوچ اظہر محمود نے کہا کہ انگلینڈ میں کارکردگی دکھانے کیلیے کنڈیشنز کو جلد سمجھنے اور ہمت سے کام لینے کی ضرورت ہوتی ہے، غیر ضروری دبا سے بچنے کا ایک ہی طریقہ ہے کہ حاضر دماغی سے حریف کی کمزوریوں کیخلاف اپنی طاقت کا استعمال کریں۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…