منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

فواد ہماری نظر میں تھا ،مگر وہ کون سی ایسی مجبوری ہے جس کی وجہ سے فواد عالم کو ٹیم میں شامل نہیں کیاگیا؟سرفراز احمد کے حیرت انگیز انکشافات

datetime 21  اپریل‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے فواد عالم کو دورہ انگلینڈ اور آئرلینڈ کے لیے ٹیم میں شامل نہ کیے جانے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ فواد کو کیمپ کے لیے بلوایا گیا تھا لیکن 25 لڑکوں میں سے صرف 16 لڑکوں کو ساتھ لے کر جانا مجبوری ہے۔قذافی اسٹیڈیم میں تربیتی کیمپ کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان نے کہا کہ 25کھلاڑیوں میں سے ٹیم بنانا تھی،

مینجمنٹ کی ہمیشہ کوشش ہوتی ہے کہ اچھی ٹیم بنائیں، اسکواڈ کا انتخاب سب نے مشاورت سے کیا، فواد عالم کو کیمپ میں بلانے کا مقصد تھا کہ چیک کیا جائے، میرا بس چلتا تو تمام 25 کھلاڑیوں کو اپنے ساتھ انگلینڈ لے جاتا۔لیکن ہمیں 16 لڑکے سلیکٹ کرنے پڑتے ہیں۔جب فواد کو بلایا تھا تو وہ ہماری نظر میں تھا، ہم نے سب لڑکوں کی پرفارمنس دیکھی اور پھر ان میں سے 16 کو میرٹ پر سلیکٹ کیا گیا۔جو آج نہیں کھیل رہا وہ پاکستان ٹیم کے لیے کل ضرور کھیلے گا۔سرفراز احمد نے کہا کہ سب نے مل ٹور کی ضرورت کے مطابق بہترین کمبی نیشن بنایا، ہمیشہ ایسا ہی ہوتا ہے کہ کچھ منتخب ہوجاتے ہیں اور دیگر نہیں ہوتے،ایسا نہیں کہ جو اب منتخب نہیں ہوا،آئندہ بھی نہیں ہوگا،نوجوان کھلاڑیوں کو تسلسل کیساتھ مواقع دے رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ شاداب کے پاس لیگ اسپن اور گگلی ہے،اس لئے منتخب کیا،وہاں سردی بہت ہے یہ بھی دیکھنا ہوگا کہ اسپنر کھلاتے بھی ہیں یا نہیں،حارث سہیل اور اسد شفیق بھی بطور اسپنر ٹیم کے کام آسکتے ہیں۔انگلینڈ میں قبل ازوقت جانے اور ٹور میچ کھیل کر کنڈیشنز سے بہتر انداز میں ہم آہنگ ہوسکتے ہیں، ناتجربہ کار ٹیم ہے مگر اس کو اعتماد دینے کی کوشش کررہے ہیں۔سرفراز احمد نے دورے کی کامیابی کی امید ظاہر کرتے ہوئے مزید کہا کہ ٹیم میں نئے لڑکے ہیں اور سب اچھا پرفارم کرنے کی کوشش کریں گے۔

یاد رہے کہ پاکستان اور آئرلینڈ کے درمیان واحد ٹیسٹ میچ 11سے 15 مئی تک ڈبلن میں کھیلا جائے گا جبکہ انگلینڈ کے خلاف دو ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کا آغاز 24مئی سے ہوگا اور دوسرے ٹیسٹ کا آغاز یکم جون سے ہوگا۔گذشتہ دنوں چیف سلیکٹر انضمام الحق کی سربراہی میں کام کرنے والی 4 ارکان پر مشتمل سلیکشن کمیٹی نے دورہ آئرلینڈ اور انگلینڈ کے لیے 16 رکنی ٹیم کا اعلان کیا تھا، تاہم فواد عالم فرسٹ کلاس کرکٹ میں رنز کے انبار لگانے اور فٹنس میں خود کو بہترین ثابت کرنے کے باوجود ٹیم میں منتخب نہیں ہوسکے تھے۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…