منگل‬‮ ، 21 جنوری‬‮ 2025 

کیا فواد عالم کی بیٹنگ تکنیک میں واقعی کوئی خرابی ہے؟اگر میں کپتان ہوتا تو فواد عالم کوٹیسٹ ٹیم میں شامل کرتا یا نہیں؟یونس خان کا حیرت انگیزردعمل سامنے آگیا

datetime 20  اپریل‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)ٹیسٹ کرکٹ میں پاکستان کے کامیاب ترین بیٹسمین یونس خان نے کہا ہے کہ افسوس کی بات ہے کہ مسلسل کارکردگی دکھانے والے فواد عالم کو موقع نہیں مل رہا اگر وہ کپتان ہوتے تو فواد عالم ٹیم میں شامل ہوتے۔ایک انٹرویومیں سابق ٹیسٹ کپتان نے کہا کہ فواد عالم اس معاملے میں بڑے بدقسمت ہیں کہ فرسٹ کلاس کرکٹ میں رنز کے انبار لگانے کے باوجود انہیں موقع نہیں دیا جارہا۔یونس خان نے کہا کہ 2016ء میں جب مصباح الحق کی قیادت میں ہم انگلینڈ گئے تو تجربہ کار

کھلاڑیوں کیموجودگی کے باوجود سیریز کے نتائج کو اپنے حق میں نہیں کر سکے تھے ٗاس ٹیم کے برعکس سرفراز احمد کی قیادت میں اعلان کردہ 16 ارکان پرمشتمل ٹیم زیادہ تر نوجوانوں اور کم تجربہ کار کھلاڑیوں پر مشتمل ہے جسے انگلینڈ ہی نہیں آئرلینڈ کے سرد موسم میں بھی مشکل صورت حال کا سامنا کر نا پڑسکتا ہے۔سابق ٹیسٹ کرکٹرز یونس خان نے کہا کہ آج کل یہ سوچ شدت سے پیدا ہو چکی ہے کہ نئے کھلاڑیوں کی جانب دیکھو اور پرانے کھلاڑیوں کی اہلیت پر زیادہ توجہ دینے کی ضرورت نہیں۔یونس کے مطابق میں ایسا سوچنا درست نہیں ہے، تجر بے کا کوئی نعم البدل نہیں ہوا کرتا۔فواد عالم کی تکنیک پر کی جانے والی تنقید کے بارے میں یونس خان نے کہا کہ میں اسے ماننے کیلئے تیار نہیں کیوں کہ ہر کھلاڑی اپنی تکنیک کے ساتھ پرفارمنس پیش کرتا ہے۔یونس خان نے کہا کہ میرے بارے میں لوگ خیال کرتے تھے کہ میں آسڑیلیا اور انگلینڈ میں جا کر ناکام ہو جاؤں گا لیکن ایسا نہیں ہوا۔انہوں نے کہا کہ عمر صرف ایک نمبر ہے جسے جواز بنا کر کسی کے مستقبل کا فیصلہ کرنا اصولی بات نہیں ہو گی۔جب یونس سے پوچھا گیا کہ کیا ٹیم کے انتخاب میں چیف سلیکٹر ،کپتان اور کوچ کسی کو جواب دینے کے مجاز نہیں تو یونس نے کہا کہ ایسا ہوتا ہے تاہم ایسا سوچ لینا کہ جو مجھے اچھا لگتا ہے وہ درست ہے یا جو میں سوچتا ہوں وہی ٹھیک ہے، ٹیم بناتے وقت ایسی سوچ مناسب نہیں ہوتی،کیوں کہ جب آپ کپتان ہوتے ہیں، کوچ یا پھر بطور چیف سلیکٹر آپ کو ہمیشہ وہ فیصلہ کرنا چاہیے جو ٹیم کے وسیع تر مفاد میں ہو۔



کالم



ریکوڈک میں ایک دن


بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…