اتوار‬‮ ، 29 دسمبر‬‮ 2024 

معروف ٹینس اسٹار ماریا شراپوا 31 برس کی ہو گئیں

datetime 20  اپریل‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ماسکو(آئی این پی)معروف ٹینس اسٹار ماریا شراپوا 31 برس کی ہو گئیں ۔19اپریل 1987کو روس میں جنم لینے والے ٹینس کی شہزادی نے6 سال کی عمر میں1993ٹینس کھیلنے کا آغازکیا اور اپنے شوق اور جنون کے باعث ٹینس میں اتنی مہارت حاصل کر لی کہ ورلڈنمبر ون کا بھی اعزاز حاصل کیا۔2003میں شراپوا نے اپنے بین الاقوامی کیریئر کا باقاعدہ آغاز کیا اور دیکھتے ہیں دیکھتے ٹاپ ففٹی میں جگہ بنا لی۔

اور صرف یہی نہیں بلکہ 2004میں ومبلڈن اور آسٹریلین اوپن میں شاندار کارکردگی دکھا کر ٹینس کے مداحوں کے دِلوں میں جگہ بنالی اور2005تک ورلڈ نمبر ون کا اعزاز بھی حاصل کر لیا ۔پے در پے کامیابیوں کے بعد ماریا کی جیت کا سلسلہ نہ تھما اور جلد ہی ماریا 5 بار گرینڈ سلم جیت کر ٹاپ پوزیشن پرآگئیں اور دنیا بھر میں اپنی الگ پہنچان بنا لی ۔ماریا شراپواکے کیریئر میں اس وقت مشکل کا سامنا کرنا پڑا جب 2016ڈوپ ٹیسٹ مثبت آنے پر انہیں15مہینے کی پابندی کا سامنا کیاتاہم ایک بار پھر سے انہوں نے ٹینس کے میدان میں قدم رکھ دیا ہے اور پورے جوش و خروش سے ٹینس کھیلتی دکھائی دے رہی ہیں۔

موضوعات:



کالم



صدقہ


وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…