اتوار‬‮ ، 09 اگست‬‮ 2026 

دور ہ انگلینڈ کیلئے قومی ٹیم کا تربیتی کیمپ جار ی، بیٹسمینوں کیساتھ ساتھ بائولرز کی بھی بیٹنگ کی بھرپور مشقیں

datetime 20  اپریل‬‮  2018 |

لاہور(آئی این پی)دورہ آئرلینڈ اور انگلینڈ کیلئے پاکستان ٹیم کا تربیتی کیمپ لاہور میں جار ی ہے جس میں کھلاڑی جوش و خروش سے حصہ لے رہے ہیں اور خودکوانگلینڈ کے مشکل ٹورکیلئے تیار کررہے ہیں۔پاکستان کرکٹ ٹیم بیٹنگ کوچ گرانٹ فلاور کی زیادہ ترتوجہ فخرزماں اور لوئرآرڈربیٹسمینوں پر رہی جس سے اندازہ ہوتا ہے کہ پاکستان ٹیم منیجمنٹ دورہ آئرلینڈ و انگلینڈمیں ٹاپ آرڈرکی ناکامی کی صورت میں نچلے نمبروں کے بلے بازو ں کو تیار کررہی ہے۔

فخرزماں نے ٹاپ گرین وکٹ پر طویل پریکٹس سیشن کے دوران بڑے اسٹروکس کھیلنے کے بجائے دفاعی اور زمینی شاٹس کھیلنے کی بھرپور مشق کی۔ وہ کراس بیٹ سے کھیلنے سے گریز کرنے کی مشق کرتے رہے جبکہ راحت علی کو ڈیڑھ گھنٹے تک بیٹنگ کی پریکٹس کرائی گئی جبکہ لیگ اسپنر شاداب خان اور فاسٹ بولر حسن علی بھی بولنگ کے بجائے بیٹنگ کی زیادہ پریکٹس کرتے رہے۔پاکستانی اسکواڈ میں موجودچار ہزار سے زائد ٹیسٹ رنزبنانے والے واحد بلے باز اظہرعلی نے بھی بیٹنگ کی بھرپور پریکٹس کی جبکہ اسدشفیق اور بابراعظم بھی بیٹنگ پریکٹس میں خاصے مشغول رہے۔بیٹنگ کوچ گرانٹ فلاور نے انہیں انگلش کنڈیشنز میں کھیلنے کے حوالے سے ٹپس بھی دیں۔واضح رہے کہ شاداب خان اسپن بولنگ کے ساتھ ساتھ اچھی بیٹنگ بھی کرلیتے ہیں جنہیں حالیہ پی ایس ایل 3کے دوران بھی اوپری نمبروںپر کھلایا گیاتھا۔اس طرح حارث سہیل نے بھی بیٹنگ کے ساتھ ساتھ بولنگ کی بھرپور مشق کی۔یاسرشاہ کے ان فٹ ہوجانے کے سبب حارث سہیل سے دورے میں اسپن بولنگ کا بھی کام لیا جانا ہے جس نے سری لنکا کے خلاف گزشتہ سیریزمیں پانچ وکٹیں حاصل کرکے سلیکٹرز اورٹیم مینجمنٹ کا اعتماد حاصل کیاتھا۔تربیتی کیمپ کے دوران کھلاڑیوں نے وارم اپ اور فٹنس ڈرلز پر بھرپور پسینہ بہایاجبکہ وہ شارٹ رننگ کے بعد جمپ کی پریکٹس بھی کرتے دکھائی دیئے۔تمام کھلاڑیوں کو کمرمیں رسی ڈال کر آگے بھاگنے کی مشق بھی کرائی گئی۔فیلڈنگ کوچ اسٹیورکسن نے کھلاڑیوں کو بیٹ سے ٹکراکر اچانک اچھل کر آنے والے سلپ کیچز کی پریکٹس کرائی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)


میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…