ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

شاہد آفریدی کی بین الاقوامی کرکٹ میں دھماکہ خیز واپسی ،کس انٹرنیشنل ٹیم کے خلاف اورکب میدان میں اتریں گے؟ حیرت انگیز اعلان کردیاگیا

datetime 19  اپریل‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (نیوزڈیسک)پاکستانی مایہ ناز آل راؤنڈر شاہد خان آفریدی اور شعیب ملک آئندہ ماہ ویسٹ انڈیز کے خلاف شیڈول ٹی ٹونٹی چیریٹی ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کرکٹ میچ میں آئی سی سی ریسٹ آف ورلڈ الیون کی نمائندگی کریں گے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق آئی سی سی نے کالی آندھی کے خلاف شیڈول میچ کیلئے فرسٹ گروپ آف پلیئرز کا اعلان کر دیا ہے جن میں شاہد آفریدی، شعیب ملک اور سری لنکا کے تھسارا پریرا شامل ہیں، بقیہ سکواڈ کا اعلان آئندہ ہفتوں میں کیا جائے گا، آفریدی نے مارچ 2016ء میں آخری ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچ کھیلا تھا

اور اب وہ تھوڑی دیر کیلئے دوبارہ انٹرنیشنل کرکٹ میں کم بیک کریں گے۔ آفریدی نے اپنے بیان میں کہا کہ مجھے اس بات کی خوشی ہے کہ عظیم مقصد کیلئے میرا انتخاب کیا گیا، کرکٹ میں سب کھلاڑی ایک فیملی کی طرح ہوتے ہیں، ہمارا پیشہ اور اخلاقی فرض بھی یہی ہے کہ ضرورت کے وقت سب اکٹھے ہو جائیں۔ شعیب ملک نے کہا کہ لارڈز میں اس میچ کے انعقاد سے اس کی اہمیت مزید بڑھ گئی ہے، میری اس گراؤنڈ سے اچھی یادیں وابستہ ہیں، کوشش ہو گی کہ عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کر کے ٹیم کو کامیابی دلانے میں کردار ادا کروں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…