جمعہ‬‮ ، 01 مئی‬‮‬‮ 2026 

بھارتی کرکٹر شیکھردھون کی دوران پرواز ساتھیوں سے شرارت

datetime 19  اپریل‬‮  2018 |

نئی دہلی (آئی این پی)بھارتی کرکٹر شیکھر دھون فیلڈ میں جارحانہ بلے بازی کی وجہ سے مشہور ہیں، لیکن عام زندگی میں وہ انتہائی نرم مزاج ہیں اور دوست احباب سے ہنسی مذاق اور شرارتیں کرنا پسند کرتے ہیں۔حال ہی میں انسٹاگرام پر پوسٹ کی گئی ایک ویڈیو میں شیکھر انڈین پریمیئر لیگ(آئی پی ایل)کی فرنچائز سن رائز حیدرآباد میں شامل اپنے ساتھی کھلاڑیوں کو سوتے میں تنگ کرتے نظر آئے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شیکھر نے دوران پرواز ایک کاغذ کا ٹکڑا لیا اور اسے موڑ کر سوئے ہوئے شکیب الحسن اور راشد خان کی ناک میں ڈال کر انہیں تنگ کرنے کی کوشش کی۔تاہم شکیب اور راشد بھی اپنی دھن کے پکے نکلے، دونوں پر رتی برابر بھی اثر نہ ہوا اور وہ سوئے ہی رہے۔واضح رہے کہ شکیب الحسن کا تعلق بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم سے ہے جبکہ راشد خان افغان کرکٹر ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص


میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…