ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

دورہ انگلینڈ کیلئے قومی کرکٹ ٹیم کا قذافی اسٹیڈیم میں تربیتی کیمپ شروع

datetime 19  اپریل‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(آئی این پی) دورہ انگلینڈ کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم کا مختصر تربیتی کیمپ قذافی اسٹیڈیم میں شروع ہوگیا۔قومی کرکٹ ٹیم آئرلینڈ اور انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کھیلے گی جس کے لئے قذافی اسٹیڈیم لاہور میں تربیتی کیمپ لگایا گیا ہے جو 22 اپریل تک جاری رہے گا۔دورہ برطانیہ کے لئے ٹیم میں شامل کیے گئے نوجوان کھلاڑی محمد عباس کاونٹی کرکٹ کے باعث کیمپ میں شریک نہیں تاہم دیگر کھلاڑیوں نے کیمپ کو جوائن کرلیا ہے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے نئے فزیو تھیراپسٹ اینڈریو ڈیکن نے بھی کیمپ جوائن کرلیا۔یاد رہے کہ پاکستان اور آئرلینڈ کے درمیان واحد ٹیسٹ میچ 11 مئی سے شروع ہوگا جس کے بعد قومی ٹیم انگلینڈ کے خلاف 2 میچز پر مشتمل ٹیسٹ سیریز کھیلے گی۔مذکورہ سیریز کے لئے سلیکشن کمیٹی نے نوجوان کھلاڑیوں کا انتخاب کیا ہے جب کہ ہیڈ کوچ مکی آرتھر بھی نئے تجربات کا ارادہ رکھتے ہیں۔ دائیں ہاتھ سے بیٹنگ کرنے والے بابر اعظم پاکستان کی جانب سے ون ڈے میں تیسرے نمبر پر اور ٹی ٹوئنٹی میں اوپننگ کرتے ہیں لیکن آئرلینڈ اور انگلینڈ میں انہیں چوتھے یا پانچویں نمبر پر کھلانے کی تجویز ہے۔سب سے اہم اور مشکل ترین پوزیشن ون ڈان پر لیفٹ ہینڈ بیٹسمین حارث سہیل کھیلیں گے۔ حیران کن طور پر جارح مزاج اوپنر فخر زمان کو بھی مڈل آرڈر میں پانچویں یا چھٹے نمبر پر آزمایا جائے گا اور انہیں ذمے داری دی جائے گی کہ وہ اٹیک کریں۔

موضوعات:



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…