ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

حفیظ کے باؤلنگ ایکشن کا ٹیسٹ مکمل ٗرپورٹ 14 روز میں آئے گی

datetime 19  اپریل‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن (این این آئی)قومی ٹیم کے مایہ ناز آل راؤنڈر محمد حفیظ کے باؤلنگ ایکشن کا ٹیسٹ انگلینڈ میں لے لیا گیا ہے اور ان کے ٹیسٹ رپورٹ آئندہ 14 روز میں آنے کا امکان ہے۔محمد حفیظ کیریئر میں کئی مرتبہ باؤلنگ ایکشن پر پابندی کا شکار ہوئے اور گزشتہ سال سری لنکا کے خلاف 5 ون ڈے میچوں کی سیریز کے دوران محمد حفیظ کا ایکشن مشکوک رپورٹ ہوا تھا۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے 2 نومبر کو ان کا ٹیسٹ لیا تھا اور نومبر میں ان کے باؤلنگ ایکشن کو غیرقانونی قرار دیتے ہوئے باؤلنگ پر پابندی عائد کردی تھی۔محمد حفیظ کے باؤلنگ ایکشن کا ٹیسٹ گزشتہ روز انگلینڈ کی لف بورو یونیورسٹی کی بائیو مکینک لیب میں ہوا جہاں ان سے ٹیسٹ کے دوران 3 اوورز کرائے گئے۔محمد حفیظ کے باؤلنگ ایکشن کی رپورٹ آئندہ 14 روز میں سامنے آئے جو قومی ٹیم میں ان کے مستقبل کا فیصلہ کریگی۔واضح رہے کہ قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر واضح کر چکے ہیں کہ بحیثیت بلے باز حفیظ کی قومی ٹیم میں جگہ نہیں بنتی اور وہ ایک آل راؤنڈر کی حیثیت سے ہی قومی ٹیم کی نمائندگی کر سکتے ہیں لہٰذا اگر حفیظ کا ایکشن درست ثابت نہ ہوا تو ان پر قومی ٹیم کے دروازے تقریباً بند ہو جائیں گے۔50 ٹیسٹ میچز میں 52، 200 ون ڈے میچز میں 136 اور 81 ٹی20 میچز میں 49 وکٹیں حاصل کرنے والے حفیظ کو 2014 سے باؤلنگ ایکشن میں مشکلات کا سامنا رہا۔حفیظ کا باؤلنگ ایکشن پہلی مرتبہ 2014 میں رپورٹ ہوا تھا اور اسی سال دسمبر میں انہیں باؤلنگ سے معطل کردیا گیا تھا تاہم آزادانہ جائزے کے بعد اپریل 2015 میں ان کے ایکشن کو درست قرار دے کر باؤلنگ کی اجازت دے دی گئی تھی تاہم ان کی یہ خوشی زیادہ عرصہ برقرار نہ رہی اور جون 2015 میں سری لنکا کے خلاف گال ٹیسٹ میں ان کا ایکشن دوبارہ رپورٹ ہوا ۔

جس کے بعد جولائی 2015 میں ایکشن دوسری بار غیر قانونی قرار دئیے جانے کے بعد انٹرنیشنل کرکٹ میں باؤلنگ پر ایک سال کی پابندی لگادی گئی تھی۔گزشتہ سال نومبر میں حفیظ کا برسبین کے نیشنل کرکٹ سینٹر میں ٹیسٹ لیا گیا جہاں ان کا ایکشن درست قرار پایا تھا اور انہیں باؤلنگ کی اجازت دے دی گئی تھی تاہم ایک سال کے اندر ہی ان کا ایکشن دوبارہ رپورٹ ہو گیا تھا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…