جمعرات‬‮ ، 06 مارچ‬‮ 2025 

مکی آرتھر کا دورہ آئرلینڈ ،انگلینڈ میں کئی نئے تجربات کرنے کا ارادہ ،فخر زمان کھیلیں گے مگر اوپننگ نہیں کرینگے،ون ڈاؤن پر کون کھیلے گا؟بابر اعظم کو کس نمبرپر کھلایاجائیگا؟ حیرت انگیز انکشافات

datetime 18  اپریل‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر نوجوان کھلاڑیوں پر مشتمل پاکستانی ٹیم کے ساتھ دورہ آئرلینڈ اور انگلینڈ میں کئی نئے تجربات کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔تفصیلات کے مطابق پاکستان اور آئرلینڈ کے درمیان واحد ٹیسٹ میچ 11 سے 15 مئی تک ڈبلن میں کھیلا جائے گا جبکہ انگلینڈ کے خلاف دو ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کا آغاز 24 مئی سے ہوگا

اور دوسرے ٹیسٹ کا آغاز یکم جون سے ہوگا۔ہیڈ کوچ مکی آرتھر نوجوان کھلاڑیوں پر مشتمل پاکستانی ٹیم کے ساتھ دورہ آئرلینڈ اور انگلینڈ میں کئی نئے تجربات کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔دائیں ہاتھ سے بیٹنگ کرنے والے بابر اعظم پاکستان کی جانب سے ون ڈے میں تیسرے نمبر پر اور ٹی ٹونٹی میں اوپننگ کرتے ہیں لیکن آئرلینڈ اور انگلینڈ میں انہیں چوتھے یا پانچویں نمبر پر کھلانے کی تجویز ہے۔سب سے اہم اور مشکل ترین پوزیشن ون ڈان پر لیفٹ ہینڈ بیٹسمین حارث سہیل کھیلیں گے۔ حیران کن طور پر جارح مزاج اوپنر فخر زمان کو بھی مڈل آرڈر میں پانچویں یا چھٹے نمبر پر آزمایا جائے گا اور انہیں ذمے داری دی جائے گی کہ وہ اٹیک کریں۔پاکستان کرکٹ ٹیم انتظامیہ نے لاہور میں تربیتی کیمپ کے دوران جو حکمت عملی بنائی ہے اس کے مطابق انگلینڈ میں ابتدائی دومیچوں میں بیٹنگ کے مختلف کمبی نیشن چیک کیے جائیں گے۔نارتھمپٹن شائر کے خلاف دوسرے سائیڈ میچ میں تقریباً وہی ٹیم کھیلے گی جو ڈبلن میں آئرلینڈ کے خلاف واحد اور تاریخی ٹیسٹ میں شرکت کرے گی۔بابراعظم کی ٹیسٹ کرکٹ میں مسلسل مایوس کن کارکردگی کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ 2017ء میں انہوں نے 6 ٹیسٹ کی بارہ اننگز میں 16 اعشاریہ 72کی اوسط سے صرف 184 رنز بنائے، جس میں دو نصف سنچریاں شامل تھیں جبکہ وہ پانچ مرتبہ صفر پر بھی آوٹ ہوئے۔

ان مایوس کن اعداد و شمار کے باوجود بابراعظم کو ٹیسٹ ٹیم میں شاید اس لیے لیا گیا ہے کہ انہوں نے حالیہ پی ایس ایل میں پانچ نصف سنچریاں بنانے کے بعد ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز میں بھی دو نصف سنچریاں بنائیں لیکن پی ایس ایل میں چار میچوں میں ان کی نصف سنچری کے باوجود ان کی ٹیم ہار گئی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اظہر علی یقینی طور پر اننگز کا آغاز کریں گے۔ اوپننگ کی دوسری پوزیشن کے لیے سمیع اسلم اور امام الحق کے درمیان مقابلہ ہے۔

حارث سہیل چھٹے نمبر سے ون ڈان پر آئیں گے۔ چوتھے پر بابر اعظم اور پانچویں پر تجربہ کار اسد شفیق آئیں گے۔سیریز میں سب سے دلچسپ فیصلہ فخر زمان کو چھٹے نمبر پر کھلانے کا ہے۔ فخر زمان جو پاکستان کی جانب سے اوپننگ کرتے ہیں انہیں چھٹے نمبر پر کھلا کر جارحانہ بیٹنگ کا ٹاسک دیا جائے گا، تاہم ٹیسٹ میچوں میں عام پر چھٹے نمبر والا بیٹسمین جس وقت کریز پر ہوتا ہے دوسری نئی گیند مل جاتی ہے، اس لیے فخر زمان کو نئے چیلنج کا سامنا ہے۔

فخر زمان کو ٹیم میں شامل کیے جانے کی ایک وجہ تو ایک روزہ اور ٹی ٹونٹی کرکٹ میں ان کی حالیہ فارم دکھائی دیتی ہے اور دوسری وجہ ان کا جارحانہ انداز بھی ہو سکتی ہے لیکن ٹیسٹ میں پانچویں نمبر پر کھلانے کا تجربہ بھی یقینی طور پر منفرد ہوگا۔فخر نے فرسٹ کلاس کے 2016-17 کے سیزن میں اوپنر کی حیثیت سے 51 کی اوسط سے 663 رنز بنائے۔ انہوں نے اسی سیزن کے فائنل میچ میں 170 رنز کی اننگز بھی کھیلی تھی جس سے اندازہ ہوتا ہے کہ وہ ٹیسٹ کرکٹ میں بھی ایک بڑی اننگز کھیلنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ذرائع کے مطابق دو سائیڈ میچوں کے بعد پاکستانی ٹیسٹ ٹیم کے حتمی 11 کھلاڑیوں کا خاکہ تیار ہوگا۔

موضوعات:



کالم



تیسری عالمی جنگ تیار


سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…