پاکستان میں کرکٹ کیوں کھیلی۔۔افغان کرکٹ بورڈ نے اپنے وکٹ کیپر شہزادکے خلاف بڑا قدم اٹھاتے ہوئے سخت سزا سنا دی

16  اپریل‬‮  2018

پشاور (این این آئی)پاکستان کے کرکٹ کلب کی بغیر اجازت نمائندگی پر افغان وکٹ کیپر محمد شہزاد مشکل میں پھنس گئے ہیں اور افغان کرکٹ بورڈ نے وکٹ کیپر بلے باز پر جرمانہ عائد کردیا ہے۔پشاور میں ہونے والے ٹورنامنٹ میں شرکت پر شہزاد کو تنبیہ کی گئی اور انہیں فوری طور پر وطن واپسی کا حکم دیتے ہوئے 3لاکھ افغانیز(4ہزار 400ڈالر) ادا کرنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔افغانستان کرکٹ بورڈ کے میڈیا اور مارکیٹنگ منیجر

لطف اللہ استینکزئی نے بتایا کہ گزشتہ ماہ زمبابوے میں منعقدہ ورلڈ کپ کوالیفائر میں شرکت کے بعد 30 سالہ شہزاد پاکستان چلے گئے تھے۔انہوں نے کہا کہ قوانین کے تحت وہ ٹورنامنٹ جسے افغانستان کرکٹ بورڈ کی منظوری حاصل نہ ہو اسے کسی بھی ٹورنامنٹ میں شرکت کیلئے کھلاڑیوں کو این او سی درکار ہوتا ہے۔افغان کرکٹ بورڈ نے خبردار کیا کہ اگر شہزاد نے دوبارہ ایسی غلطی کی تو ان کے کرکٹ کھیلنے پر پابندی عائد کردی جائے گی۔

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…