منگل‬‮ ، 17 مارچ‬‮ 2026 

دورہ انگلینڈ اور آئرلینڈ کے لیے ٹیم میں منتخب نہ ہونے پر فواد عالم کا حیرت انگیز ردعمل سامنے آگیا،منتخب ہونے والے تمام کرکٹرز کو اہم پیغام جاری 

datetime 16  اپریل‬‮  2018 |

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) ٹیسٹ کرکٹر فواد عالم نے دورہ انگلینڈ اور آئرلینڈ کے لیے ٹیم میں منتخب ہونے والے تمام کرکٹرز کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ گھر بیٹھ کر سب کیلئے خوشی کا اظہار کریں گے۔ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں فواد عالم کا کہنا تھا کہ ٹیم کی کوششوں اور اللہ کے حکم سے پاکستان کامیاب ہوگا۔خیال رہے کہ چیف سلیکٹر انضمام الحق کی سربراہی میں کام کرنے والی 4 ارکان پر مشتمل سلیکشن کمیٹی نے دورہ آئرلینڈ اور انگلینڈ کیلئے 16 رکنی ٹیم کا اعلان کردیا

تاہم فواد عالم فرسٹ کلاس کرکٹ میں رنز کے انبار لگانے اور فٹنس میں خود کو بہترین ثابت کرنے کے باوجود ٹیم میں منتخب نہیں ہوسکے۔32 سالہ کرکٹر کی عدم شمولیت پر سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم نے بھی حیرانی کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ فواد عالم کو ڈومیسٹک کرکٹ میں رنز کرنے کے باوجود دورہ انگلینڈ اور آرلینڈ سے ڈراپ کرنا سمجھ سے باہر ہے۔واضح رہے کہ اپنے 15 سالہ فرسٹ کلاس کیرئیر کے دوران 145 میچوں میں 55.37 کی اوسط سے 27 سنچریوں کے ساتھ 10 ہزار 7 سو 42 رنز بنا چکے ہیں۔دریں اثناء وسیم اکرم نے کہاہے کہ دورہ آئر لینڈ اورانگلینڈ میں پاکستان ٹیم کیلئے کنڈیشنز آسان نہیں ہوں گی، فواد عالم جیسے کرکٹر کو ڈومیسٹک کرکٹ میں رنز کرنے کے باوجود ڈراپ کرنا سمجھ سے باہر ہے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق کپتان وسیم اکرم نے کہا کہ چیف سلیکٹر انضمام الحق اور ہیڈ کوچ مکی آرتھر اب نوجوان کرکٹرز کو موقع دے کر مستقبل کی طرف دیکھ رہے ہیں تاہم ڈومیسٹک کرکٹ کس لیے ہوتی ہے؟ اگر اس میں رنز کرنے والے کو موقع نہیں ملے گا تو کس کو ملے گا؟وسیم اکرم نے کہا کہ فواد عالم کو موقع نہ دینا سمجھ سے باہر ہے۔ انہوں نے کہا کہ لیگ اسپنر یاسر شاہ کے نہ ہونے سے ٹیم کو اس دورے میں نقصان ہو گا، دو اسپنرز اور تین اوپنرز ٹیم میں ہونے چاہیے تھے۔انہوں نے کہا کہ وہاب ریاض کی کارکردگی میں تسلسل نہیں اور وہ مہنگے ثابت ہوتے رہے ہیں۔سابق کپتان نے کہا کہ نوجوان کرکٹرز کو موقع دینا اچھی بات ہے ٗٹیم میں فخر زمان کی شمولیت خوش آئند ہے۔

خیال رہے کہ چیف سلیکٹر انضمام الحق کی سربراہی میں کام کرنے والی 4 ارکان پر مشتمل سلیکشن کمیٹی نے دورہ آئرلینڈ اور انگلینڈ کیلئے 16 رکنی ٹیم کا اعلان کردیا ہے تاہم 32سالہ فواد عالم فرسٹ کلاس کرکٹ میں رنز کے انبار لگانے اور فٹنس میں خود کو بہترین ثابت کرنے کے باوجود ٹیم میں منتخب نہیں ہوسکے۔علاوہ ازیں دورہ آئرلینڈ اور انگلینڈ کیلئے فواد عالم کے قومی ٹیم سے اخراج پر ٹوئٹر پر صارفین نے شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے چیف جسٹس سے سو مو ایکشن لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔ اسد ہاشم نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ فواد عالم کی ٹیم میں واپسی کا واحد راستہ صرف ایک ہے کہ اگر چیف جسٹس آف پاکستان ثاقب نثار اس معاملے کا نوٹس لیں۔

اس معاملے پر لوگ چیف سلیکٹر انضمام الحق کے بھتیجے امام الحق کی ٹیم میں شمولیت پر بھی نالاں نظر آئے اور کچھ لوگوں نے فواد عالم کے ڈومیسٹک ایوریج کا امام کی اوسط سے موازنہ بھی کیا۔کرکٹ کے مشہور تجزیہ کار مرزا اقبال بیگ نے تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ اگر قومی ٹیم کا انتخاب پسند اور ناپسند کی بنیاد پر ہوتا ہے تو ڈومیسٹک کرکٹ کے انعقاد کا کیا فائدہ؟۔کرکٹ کے غیرملکی تجزیہ نگار ڈینس فریڈ مین بھی اس معاملے پر تبصرہ کیے بنا نہ رہ سکے اور انہوں نے فواد عالم کے قومی ٹیم سے اخراج پاکستان کرکٹ کا سب سے بڑا مسئلہ قرار دیا کچھ لوگوں نے فواد عالم کے اعدادوشمار کا احوال لکھ کر انضمام الحق کو آئینہ دیکھنے کی کوشش کی۔تجربہ کار بلے باز کو ٹیم کا حصہ نہ بنائے جانے پر بعض لوگوں نے اسے اثرورسوخ نہ ہونے یا کسی بڑے آدمی کا بیٹا نہ ہونے کا نتیجہ قرار دیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)


یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہبی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہبی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہبی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…