منگل‬‮ ، 17 مارچ‬‮ 2026 

فواد عالم کو ٹیم سے ڈراپ کرنے پر شائقین کا شدید ردعمل جانتے ہیں چیف جسٹس سے کیا مطالبہ کردیا؟

datetime 16  اپریل‬‮  2018 |

لاہور(آن لائن )دورہ آئرلینڈ اور انگلینڈ کے لیے پاکستان کے 16 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا ہے اور ایک مرتبہ فواد عالم کے قومی ٹیم سے اخراج پر ٹوئٹر پر صارفین نے شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے۔پاکستان کی ڈومیسٹک کرکٹ کی تاریخ میں سب سے زیادہ اوسط اور بہترین فٹنس کے حامل فواد عالم کو ایک مرتبہ پھر قومی ٹیم میں انتخاب کے لیے نظر انداز کردیا گیا ہے۔مصباح الحق اور یونس خان کی ریٹائرمنٹ کے بعد قومی ٹیم کو مڈل آرڈر میں تجربہ کار بلے بازوں کی ضرورت تھی ۔

جس کے پیش نظر دورہ آئرلینڈ اور انگلینڈ کے لیے 32 سالہ فواد عالم ایک مضبوط امیدوار نظر آتے تھے لیکن ٹیم میں تجربہ کار بلے بازوں کی عدم موجودگی کے باوجود بائیں ہاتھ کے بلے باز کو ٹیم کا حصہ نہیں بنایا گیا۔فواد عالم کو ایک مرتبہ پھر قومی ٹیم میں شامل نہ کیے جانے پر ٹوئٹر پر صارفین نے شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے چیف جسٹس ثاقب نثار سے سوموٹو ایکشن لینے کا بھی مطالبہ کردیا۔اسد ہاشم نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ فواد عالم کی ٹیم میں واپسی کا واحد راستہ صرف ایک ہے کہ اگر چیف جسٹس آف پاکستان ثاقب نثار اس معاملے کا نوٹس لیں۔اس معاملے پر لوگ چیف سلیکٹر انضمام الحق کے بھتیجے امام الحق کی ٹیم میں شمولیت پر بھی نالاں نظر آئے اور کچھ لوگوں نے فواد عالم کے ڈومیسٹک ایوریج کا امام کی اوسط سے موازنہ بھی کیا۔کرکٹ کے غیرملکی تجزیہ نگار ڈینس فریڈ مین بھی اس معاملے پر تبصرہ کیے بنا نہ رہ سکے اور انہوں نے فواد عالم کے قومی ٹیم سے اخراج پاکستان کرکٹ کا سب سے بڑا مسئلہ قرار دیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)


یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہبی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہبی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہبی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…